Alert! اپنے فون سے فورا ہٹائیں یہ ایپ اور جلد از جلد تبدیل کرلیں فیس بک کا پاس ورڈ! ورنہ....
اینڈرائڈ فون یوزرس کیلئے یہ خبر کافی ضروری ہے ۔ گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ایک خطرناک ایپ کو ہٹایا ہے ۔ یہ ایپ لوگوں کا پرسنل ڈاٹا چوری کرکے ہیکر تک پہنچا رہا تھا ۔
اینڈرائڈ فون یوزرس کیلئے یہ خبر کافی ضروری ہے ۔ گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ایک خطرناک ایپ کو ہٹایا ہے ۔ یہ ایپ لوگوں کا پرسنل ڈاٹا چوری کرکے ہیکر تک پہنچا رہا تھا ۔
نئی دہلی : اینڈرائڈ فون یوزرس کیلئے یہ خبر کافی ضروری ہے ۔ گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ایک خطرناک ایپ کو ہٹایا ہے ۔ یہ ایپ لوگوں کا پرسنل ڈاٹا چوری کرکے ہیکر تک پہنچا رہا تھا ۔ پرسنل ڈاٹا جیسے کہ فون کی جانکاری ، کریڈٹ کارڈ کی جانکاری ، آپ نے کیا سرچ کیا ، آپ کے میسیجز وغیرہ ۔
گوگل پلے اسٹور سے بیشک یہ ایپ ہٹا دیا گیا ہے ، لیکن اس کو ہٹائے جانے سے پہلے لاکھوں لوگ ڈاون لوگ کرچکے ہیں تو اگر آپ کے فون میں بھی یہ ایپ ہے تو فورا اس کو ہٹا دیجئے ۔ مطلب Uninstall کردیجئے ۔ اس ایپ کا نام کرافٹس آرٹ قانون فوٹو ٹولس (Craftsart Cartoon Photo Tools) ہے ۔
ریسرچ کرنے والوں نے بتایا ہے کہ Craftsart Cartoon Photo Tools ایپ میں FaceStealer کے طور پر ایک ٹروزن ہے ، جس کی مدد سے یوزرس کے ساتھ فراڈ کیا جاسکتا ہے ۔
ڈاون لوڈ کرنے کے بعد جب یوزر اس کو کھولتے ہیں تو یہ ایپ یوزر کو فیس بک لاگ ان کرنے کیلئے کہتا ہے ، جس میں یوزر اپنے فیس بک کا لاگ ان اور پاس ورڈ ڈالتے ہیں ۔ اس کے بعد ایپ یوزر کو کسی انجان روسی سرور پر لے جاتا ہے ۔ اس سرور کے ذریعہ یوزر کے پرائیویٹ ڈاٹا اور پاس ورڈ کو چوری کرلیا جاتا ہے ۔
گوگل پلے اسٹور کے مطابق اس ایپ کو ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ انسٹال کیا جاچکا ہے ۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ بہت سے لوگ اس کو اب بھی استعمال کررہے ہیں ۔ اگر آپ نے بھی انجانے میں اس ایپ کو ڈاون لوڈ کیا ہے تو ابھی ہٹا دیں ۔ ہٹانے کے بعد آپ کو ایک کام اور کرنا ہے کہ آپ کو اپنے فیس بک کا پاس ورڈ تبدیل کرنا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔