ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہوشیار! موبائل استعمال کرتے وقت بالکل نہ کریں یہ کام ، نہیں تو جان کو ہوسکتا ہے خطرہ

موبائل کی بیٹری کو چارج کرتے وقت آپ کو فون پر بات کرنا ، گیم کھیلنا اور میوزک سننا وغیرہ کافی بھاری پڑسکتا ہے ۔ اس سے آپ فون کے ساتھ ساتھ خود کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں ۔

  • Share this:
ہوشیار! موبائل استعمال کرتے وقت بالکل نہ کریں یہ کام ، نہیں تو جان کو ہوسکتا ہے خطرہ
ہوشیار! موبائل استعمال کرتے وقت بالکل نہ کریں یہ کام ، نہیں تو جان کو ہوسکتا ہے خطرہ

آپ نے کئی مرتبہ خبر سنی یا پڑھی ہوگی کہ موبائل کی بیٹری پھٹنے سے زخمی ہونے سے لے کر لوگوں کی موت تک ہوجاتی ہے۔ کئی مرتبہ فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتا ہے ۔ ابھی حالیہ دنوں میں ہی اترپردیش کے مرزا پور میں موبائل کی بیٹری پھٹنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ بچہ موبائل کو ہاتھ میں پکڑ کر بیٹری چارج کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔


موبائل کی بیٹری کو چارج کرتے وقت آپ کو فون پر بات کرنا ، گیم کھیلنا اور میوزک سننا وغیرہ کافی بھاری پڑسکتا ہے ۔ اس سے آپ فون کے ساتھ ساتھ خود کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہوتے ہیں ، اس لئے کبھی بھی فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔


کئی مرتبہ فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتا ہے ۔ علامتی تصویر ۔
کئی مرتبہ فون کو چارج کرتے وقت فون کا استعمال جان لیوا ثابت ہوتا ہے ۔ علامتی تصویر ۔


ان حالات میں کبھی نہ کریں فون کا استعمال

فون کو کبھی بھی اپنے تکیے کے نیچے نہ رکھیں ۔

کبھی بھی فون میں کوکل بیٹری کا استعمال نہ کریں ۔

کبھی بھی فون کو رات میں چارجنگ پر لگا کر نہ چھوڑیں ۔ زیادہ چارج ہونے سے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔

فون اگر زیادہ گرم ہے تو فورا آپ اپنے فون کا استعمال روک دیں ۔

فون کی سیٹنگ میں جاکر ان ایپس کو بند کردیں ، جو بیٹری کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 09:07 AM IST