ہوم » نیوز » وطن نامہ

کیا آپ کو وہاٹس ایپ پر ملا ہے امیزن کا یہ میسیج ؟ کھولنے سے پہلے جان لیں سچائی ، ورنہ ہوسکتے ہیں کنگال

viral message on whatsapp: ان دنوں ایک فرضی وہاٹس ایپ میسیج وائرل (WhatsApp viral message) ہورہا ہے ، جس میں بتایا جارہا ہے کہ امیزن اپنی 30 ویں سالگرہ ( Amazon's 30th anniversary) پر مفت میں تحفہ تقسیم کررہا ہے ۔

  • Share this:
کیا آپ کو وہاٹس ایپ پر ملا ہے امیزن کا یہ میسیج ؟ کھولنے سے پہلے جان لیں سچائی ، ورنہ ہوسکتے ہیں کنگال
کیا آپ کو وہاٹس ایپ پر ملا ہے امیزن کا یہ میسیج ؟ کھولنے سے پہلے جان لیں سچائی ، ورنہ ہوسکتے ہیں کنگال

ان دنوں ایک فرضی وہاٹس ایپ میسیج وائرل (WhatsApp viral message) ہورہا ہے ، جس میں بتایا جارہا ہے کہ امیزن اپنی 30 ویں سالگرہ ( Amazon's 30th anniversary) پر مفت میں تحفہ تقسیم کررہا ہے ۔ تحفہ کے طور پر کمپنی اسمارٹ فون دے رہی ہے ۔ کئی یوزرس کے پاس یہ میسیج آئے ہی کہ امیزن 30 ویں سالگرہ کا جشن منارہا ہے ۔ www.amazon.com پر ہر کسی کیلئے مفت گفٹ ہے اور جب یوزرس اس میسیج پر کلک کرتے ہیں تو یہ کہتا ہے : مبارک ہو ، آپ کو ہمارے سروے میں حصہ لینے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس میں صرف ایک منٹ لگے گا ۔ آج کا مفت انعام Huawei Mate 40 Pro 5G Full Netcom 8GB + 256GB ( برائٹ بلیک ) ہے ۔ ہر بدھ کو ہم رینڈم طریقہ سے 100 یوزرس کا انتخاب کرکے انہیں یہ جیتنے کا موقع دیتے ہیں ۔ اس سروے کا مقصد ہمارے یوزرس کیلئے سروس کی کوالیٹی میں بہتری اور آپ کی شراکت داری کو 100 فیصد ریوارڈ دینا ہے ۔ اس سروے کا جواب دینے کیلئے آپ کے پاس اتنا منٹ اور اتنا سکینڈ ہے ۔ جلدی کیجئے ۔ دستیاب انعام کی تعداد محدود ہے ۔


ان چار سوالات کے دیتے ہوتے ہیں جواب


سروے کے ذریعہ سے امیزن یوزرس کیلئے سروس کوالیٹی میں بہتری کرنے کا بھی وعدہ کرتا ہے ۔ سروے کیلئے ایک ٹائمر سیٹ ہے ، جس میں چار سوالات ہیں ۔ جینڈر ، عمر ، امیزن سروس کوالیٹی اور اسمارٹ فون پلیٹ فارم جو کہ ہر شخص استعمال کررہا ہے ۔ تفصیلات بتانے کے بعد یوزرس کو مفت انعام حاصل کرنے کیلئے ایک باکس کو کھولنا ہوگا ، جس کے بعد اس کو پانچ وہاٹس ایپ گروپ یا دیگر 20 دوستوں کو یہ میسیج بھیجنے کا اشارہ ملتا ہے ۔


ایکسپرٹس کے مطابق وائرل ہورہے اس طرح کے میسیج کے لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں ۔
ایکسپرٹس کے مطابق وائرل ہورہے اس طرح کے میسیج کے لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں ۔


ایکسپرٹس کے مطابق یہ ایک فرضی میسیج ہے ، جہاں سائبر کریمنلس آپ کی ذاتی تفصیلات کی تلاش کرسکتے ہیں ۔ وہ ڈیٹا کا استعمال آپ کو کال کرنے اور دھوکہ دینے یا شناخت کی چوری کیلئے بھی کرسکتے ہیں ۔ جانکاری کیلئے لنک کی جانچ کریں ۔ عام طور پر یہ امیزن کی اصلی ویب سائٹ سے نہیں ہے ۔ وائرل ہورہے میسیج میں بتایا گیا لنک Gamevip.xyz ہے ۔

اس طرح کے میسیج سے ہمیشہ بچیں

ایکسپرٹس کے مطابق وائرل ہورہے اس طرح کے میسیج کے لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں ۔ یہ سائبر کریمنلس کا بچھایا ہوا جال ہوسکتا ہے ۔ ہیکرس آپ کے فون یا کمپیوٹر پر میلویئر انسٹال کرنے کیلئے بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ کو ایک نامعلوم نمبر سے میسیج ملتا ہے تو اس کو وہاٹس ایپ کو ایک گھوٹالہ کے طور پر رپورٹ کریں اور اس کو بلاک کریں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 26, 2021 12:31 PM IST