உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aligarh News:شرابی-نشہ باز دلہن نے دانتوں سے کاٹ کر شوہر کو کیا زخمی، نشہ میں کرنے لگی ہنگامہ

    علامتی تصویر۔

    علامتی تصویر۔

    Aligarh News: متاثرہ نوجوان نے تھانے میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ اس کی بیوی شراب اور بھنگ پیتی ہے۔ اس کے بعد گھر میں جھگڑا ہو جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Aligarh | Lucknow | Uttar Pradesh | Bihar Sharif | Delhi
    • Share this:
      Aligarh News:ٹپل تھانہ کے تحت ایک گاؤں میں نئی نویلی دلہن نے اپنے شوہر کو دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمی شوہر نے تھانے پہنچ کر بیوی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی طرح طرح کے نشہ کرتی ہے اور نشے کی حالت میں ہنگامہ اور مار پیٹ کرتی ہے۔

      متاثرہ نوجوان نے تھانے میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ اس کی بیوی شراب اور بھنگ پیتی ہے۔ اس کے بعد گھر میں جھگڑا ہو جاتا ہے۔ جمعہ کی رات 12 بجے بیوی گہری نیند سے اسے جگایا۔ اس کے بعد لڑائی کرتے ہوئے چوڑیاں توڑ دیں اور اپنا سر دیوار سے ٹکرا دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Haryana:لمپی بیماری کی وجہ سے جانوروں کوایک سے دوسرے ضلع میں لانے اور لے جانے پرلگی پابندی

      یہ بھی پڑھیں:
      Rain Flood: ہماچل پردیش میں اچانک آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے 19 افراد کی موت، چھ لاپتہ

      اس کے بعد ہاتھا پائی میں اس نے اپنے ہاتھ اور سینے کو دانتوں سے بری طرح زخمی کر دیا۔ اس کے بوڑھے باپ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے شور مچانے لگی۔ 112 نمبر پر اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نوجوان نے نئی نویلی بیوی سے جان چھڑانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: