علی گڑھ: دہلی سے بیٹھ کر ٹرین میں گورکھپور جارہی ایک غیر شادی شدہ لڑکی نے پیر کے روز علی گڑھ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر ایک بچے (لڑکا) کو جنم دیا ہے۔ جانکاری ملنے پر جی آرپی پولیس نے لڑکی کو علی گڑھ کے خاتون ضلع اسپتال (وویمن ڈسٹرکٹ اسپتال) میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچہ اور بچے کی ماں دونوں صحتمند ہیں۔
وہیں بچے کی ماں نے جنم دینے کے بعد اپنے بچے کو لینے سے انکار کردیا ہے۔ غیر شادی شدہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی ہے، وہ غیر شادی شدہ ہے اور وہ اس بچے کی پرورش نہیں کرسکتی۔

دہلی سے بیٹھ کر ٹرین میں گورکھپور جارہی ایک غیر شادی شدہ لڑکی نے پیر کے روز علی گڑھ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر ایک بچے کو جنم دیا ہے۔
چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (سی ایم ایس) رینو شرما نے بتایا کہ یہ لڑکی دہلی سے گورکھپور جارہی تھی، راستے میں یہ لیبر پین میں آگئی تو ریلوے پولیس ان کو ہمارے یہاں لے کر آئی تھی اور راستے میں ڈیلیوری ہوگئی۔ اب یہ بچے کو لینا نہیں چاہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ابھی میں غیر شادی شدہ ہوں۔ اس لئے بچے کو نہیں لے سکتی ہوں، میں سنگل ہوں۔ اکیلی اس کی پرورش نہیں کرسکتی۔ ان کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔
ہم نے چائلڈ ہیلپ لائن کو مطلع کردیا ہے اور ان کو ہی بچہ ہینڈ اوور کردیا جائے گا۔ بچہ اور بچے کی ماں دونوں صحتمند ہیں، بچے کو اس وقت ایس این سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔