ہوم » نیوز » وطن نامہ

الیکشن لڑنےکی وجہ سےہوا تھا الکا لامبا کا طلاق، سونیا گاندھی سےملاقات کےکانگریس میں واپسی کی قیاس آرائی تیز

عام آدمی پارٹی کی باغی رکن اسمبلی الکا لامبا کے کانگریس پارٹی کا دامن پھرتھامنے کی قیاس آرائیوں کے دمیان الکا لامبا کی ذاتی زندگی کولے کربھی بحث ہونے کا دورجاری ہے۔

  • Share this:
الیکشن لڑنےکی وجہ سےہوا تھا الکا لامبا کا طلاق، سونیا گاندھی سےملاقات کےکانگریس میں واپسی کی قیاس آرائی تیز
عام آدمی پارٹی کی باغی رکن اسمبلی الکا لامبا نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔

دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سےرکن اسمبلی اسمبلی اورعام آدمی پارٹی کی باغی الکا لامبا کی کانگریس صدرسونیا گاندھی سےملاقات کے بعد قیاس آرائی کی جارہی ہےکہ الکا لامبا پھر کانگریس کا دامن تھام سکتی ہیں۔ کانگریس کےساتھ ہی اپنی سیاسی  زندگی شروع کرنے والی الکا لامبا شروع سے ہی سرخیوں میں رہی ہیں۔ کبھی سیاسی زندگی سے متعلق موضوعات کے سبب تو کبھی ذاتی زندگی سے۔ حالانکہ کم ہی لوگ الکا لامبا کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں کہ ان کی شادی کیسے ہوئی تھی، کیوں ٹوٹی تھی اورکیا تنازعہ رہاتھا۔


دراصل عام آدمی پارٹی (آپ) کےکنوینراروند کیجریوال سے ناراض چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا کی منگل کوسونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد کانگریس پارٹی میں ان کے شامل ہونےکی قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ الکا لامبا کا طویل عرصے سےعام آدمی پارٹی کی اعلی قیادت سےاختلاف چل رہا ہےاوروہ کئی مسئلوں پرپارٹی سےاپنےاختلاف کا اظہار کر چکی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نےعام آدمی پارٹی چھوڑنےکا بھی اعلان کردیا ہے۔


سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات کی اپنی تصویرالکا لامبا نے ٹوئٹرپر شیئرکی۔
سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات کی اپنی تصویرالکا لامبا نے ٹوئٹرپر شیئرکی۔


الکا لامبا نےآج صبح کانگریس کی صدرسونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10جن پتھ پہنچیں اور سونیا گاندھی سےملاقات کی۔ انہوں نے سونیا گاندھی کےساتھ ملاقات کی تصویرخود ٹوئٹ کی۔ اس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کے کانگریس میں شامل ہونےکی قیاس آرائیوں میں تیزی آگئی ۔ دہلی میں اگلےسال کےشروع میں ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے70میں سے67 سیٹیں جیت کرسیاست کےماہرین کے سبھی دعوے جھوٹے ثابت کر دیئےتھے۔

وزیراعلی اروند کیجریوال نےووٹروں کوایک بارپھر پارٹی کی طرف متوجہ کرنےکےلئے حال ہی میں بجلی اور پانی کے بلوں کے سلسلے میں متوجہ کرنے والےاعلانات بھی کئے ہیں۔ ان اعلانات کوبی جےپی اورکانگریس نے محض انتخابی اسٹنٹ قراردیا ہے۔ رکن اسمبلی الکا لامبا نےاگست ماہ میں کہا تھا کہ وہ آپ کی رکنیت سے استعفی دینا چاہتی ہیں اوراگلا اسمبلی انتخاب آزادامیدوارکے طورپر لڑیں گی۔ اس سال ہوئےعام انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ الکا لامبا نے عام انتخابات میں پارٹی کی طرف سے تشہیری مہم میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ اس سے پہلے بھی پارٹی کےکئی اراکین اسمبلی استعفی دے چکےہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورالکا لامبا کے درمیان کافی وقت سے کشیدگی کی خبریں رہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورالکا لامبا کے درمیان کافی وقت سے کشیدگی کی خبریں رہیں۔


شادی اورطلاق کی کہانی

سال 2003 میں جب الکا لامبا کا طلاق ہوا تھا، اس وقت ٹائمس آف انڈیا نے جورپورٹ شائع کی تھی، اس کے مطابق الکا لامبا کے شوہرلوکیش کپورنےان پرسیاسی عزائم کےسبب فلیٹ پرزبردستی قبضہ کرنےاورسسرال کے لوگوں کےساتھ برا برتاؤ کرنےکےالزامات عائد کئے تھے، لیکن کہانی کچھ پہلےسےشروع ہوئی تھی، جب این ایس یوآئی کی سیاست کے دنوں میں الکا لامبا دہلی کے ایک رئیس لوکیش کے رابطے میں آئی تھیں۔

دونوں کےدرمیان جلد ہی ڈیٹنگ شروع ہوئی اورپھرجب دونوں نےشادی کا فیصلہ کیا تو دونوں کی فیملی نے بھی شادی کےلئے رضامندی ظاہرکی۔ 'لوکم ارینج' میریج' کے بعد دونوں کےایک بیٹا بھی ہوا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق لوکیش کپورکوالکا لامبا سے یہی شکایت تھی کہ وہ اپنی سیاسی خواہشات کی وجہ سے فیملی کی قدرنہیں کررہی تھیں۔ یہ اصل میں 2003 کےالیکشن کے پہلے کا وقت تھا، جب پہلی باراسمبلی الیکشن لڑنےکےلئےالکا لامبا سرگرم تھیں۔

الکا لامبا چاندنی چوک سے رکن اسمبلی ہیں۔
الکا لامبا چاندنی چوک سے رکن اسمبلی ہیں۔


سال 2003 میں لوکیش نے جب طلاق مانگا توکہا جاتا ہےکہ الکا لامبا نے کوئی ہچک نہیں دکھائی۔ پھرلوکیش نےالزام لگائے تھےکہ الکا لامبا نے ان کے فلیٹ پرزبردستی سیاسی دفتر بنا لیا تھا، فیملی پرتوجہ نہیں دیتی تھیں اورلوکیشن کے اہل خانہ کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کرتی تھیں۔ حالانکہ ان الزامات پرالکا لامبا کا بیان یا موقف کبھی شائع نہیں کیا گیا۔ وہیں لوکیش کپورنےاپنے بیٹےکےلئے بھی دعویٰ کیا تھا۔
First published: Sep 03, 2019 09:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading