گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری اور قتل کے سبھی 26 ملزمین بری، عدالت نے اس بنیاد پر دیا فیصلہ

گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری اور قتل کے سبھی 26 ملزمین بری، عدالت نے اس بنیاد پر دیا فیصلہ

گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری اور قتل کے سبھی 26 ملزمین بری، عدالت نے اس بنیاد پر دیا فیصلہ

ڈیلول گاوں سے کلول کی جانب آرہے 38 لوگوں پر حملہ کیا گیا اور ان میں سے 11 کو زندہ جلادیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gujarat, India
  • Share this:
    گجرات کی ایک عدالت نے اجتماعی عصمت دری اور ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے قتل کے ملزمین سبھی 26 لوگوں کو 20 سال پرانے کیس میں ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بنا پر بری کردیا ہے۔ سال 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران کلول میں الگ الگ واقعات میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ان واقعات میں کُل 39 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ ان میں سے 13 لوگوں کی کیس کے زیر التوا رہنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ پنچ محل ضلع کے کلول کے ایڈیشنل سیشن جج لیلا بھائی چداسما کی عدالت نے جمعہ کو ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے قتل، اجتماعی عصمت دری اور فساد کرنے کے جرم میں 26 لوگوں کو بری کردیا ہے۔ ملزم افراد اس بھیڑ کا حصہ تھے جس نے 27 فروری کو گودھرا میں سابرمتی ٹرین جلانے کے واقعہ کے بعد بند کی کال کے دوران یکم مارچ 2002 کو بھڑکے فرقہ وارانہ فساد میں اشتعال انگیزی اختیار کرلی تھی۔

    ملزمین کے خلاف اس سال دو مارچ کو کلول تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنی دلیل کی حمایت میں 190 گواہ اور 334 دستاویزی ثبوت پیش کیے۔ لیکن، عدالت نے نوٹ کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، اور استغاثہ کے دلائل کی حمایت نہیں کی۔

    2000 سے زیادہ کی بھیڑ تھی آمنے سامنے

    یکم مارچ 2002 کو گاندھی نگر ضلع کے کلول شہر مین دو الگ الگ طبقوں کے 2000 سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ دھاردار ہتھیاروں اور دھماکو مادوں کے ساتھ ٹکراگئی تھی۔ پرتشدد بھیڑ نے دکانوں کو تباہ کردیا اور ان میں آگ لگادی۔ پولیس فائرنگ میں زخمی ایک شخص کو اسپتال لے جاتے وقت ٹیمپو سمیت زندہ جلادیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ایک اور واقعہ میں ڈیلول گاوں سے کلول کی جانب آرہے 38 لوگوں پر حملہ کیا گیا اور ان میں سے 11 کو زندہ جلادیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک خاتون کے ساتھ اس وقت اجتماعی عصمت دری کی گئی جب وہ اور دیگر لوگ بھاگنے کی کوشش کررہے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: