ہوم » نیوز » وطن نامہ

سیاست سے بھی دلچسپ ہے سچن پائلٹ کی لو اسٹوری، لندن میں کر بیٹھے تھے عمرعبداللہ کی بہن سے پیار

سچن اور سارہ کی ملاقات لندن میں پڑھائی کے دوران ہوئی اور یہ سلسلہ دھیرے دھیرے پیار میں تبدیل ہو گیا۔

  • Share this:
سیاست سے بھی دلچسپ ہے سچن پائلٹ کی لو اسٹوری، لندن میں کر بیٹھے تھے عمرعبداللہ کی بہن سے پیار
سچن اور سارہ کی ملاقات لندن میں پڑھائی کے دوران ہوئی اور یہ سلسلہ دھیرے دھیرے پیار میں تبدیل ہو گیا۔

 سچن پائلٹ نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلی رہے عمر عبداللہ کی بہن سارہ عبداللہ سے شادی کی تھی۔ سچن پائلٹ اور سارہ کی لو اسٹوری پوری طرح سے فلمی ہے، کیوں کہ اس کہانی میں لڑکا ہندو تو لڑکی مسلم خاندان کی ہے۔ سچن اور سارہ کی ملاقات لندن میں پڑھائی کے دوران ہوئی اور یہ سلسلہ دھیرے دھیرے پیار میں تبدیل ہو گیا۔ پڑھائی پوری کر کے سچن دہلی لوٹ آئے لیکن سارہ لندن میں رہ کر پڑھائی کرتی رہیں۔ لیکن اتنا دور ہونے کے باوجود بھی دونوں نے رابطہ قائم رکھا۔ تقریباََ 3 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد سارہ اور سچن نے ایک دوسرے سے شادی کر لی۔

عبداللہ خاندان سارہ کی شادی میں شریک نہیں ہوا۔ ہندو اور مسلم خاندان کے بیچ مذہب کی دیوار دونوں کے پیار میں آڑے آ گئی تھی۔ سچن پائلٹ نے شادی کے پہلے سیاست میں آنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن ان کے والد کی موت کے بعد انہیں سیاست میں قدم رکھنا پڑا۔

سارہ سے شادی کے کچھ مہینے بعد ہی سچن نے سیاست کے میدان میں اپنی قسمت آزمائی۔  صرف 26 سال کی عمر میں تب سچن نے 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں دوسا سے بڑی جیت حاصل کی۔ جیت ملنے کے کچھ مہینے بعد سچن- سارہ کی شادی کی مخالفت کرنے والے فاروق عبداللہ نے بھی انہیں اپنے داماد کے طور پر قبول کر لیا۔ آپ کو بتا دیں کہ سچن اور سارہ کے دو بیٹے ہیں آرین پائلٹ اور وہان پائلٹ۔

First published: Dec 15, 2018 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading