اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نربھیاکوملاانصاف:4مجرمین کودی گئی پھانسی، نربھیاکی ماں نے کہا، عدلیہ پر اعتماد برقرار

    نربھیا کو ملا انصاف: 4مجرمین کو تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی ، نربھیا کی ماں نے کہا ، عدلیہ پر اعتماد برقرار

    نربھیا کو ملا انصاف: 4مجرمین کو تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی ، نربھیا کی ماں نے کہا ، عدلیہ پر اعتماد برقرار

    ان 4 مجرموں کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ بتایا جاراہے کہ تہاڑ جیل ڈی جی کو سندیپ گوئل کی نگرانی میں پھانسی دی گئی ۔

    • Share this:
    نئی دہلی :نربھیا اجتماعی عصمت ریزی کیس کے چار مجرموں مکیش سنگھ (32) ، پون گپتا (25) ، ونئے شرما (26) اور اکشے کمار سنگھ (31) کو آج صبح 5.30 بجے پھانسی دے دی گئی ۔ان 4 مجرموں کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ بتایا جاراہے کہ تہاڑ جیل ڈی جی کو سندیپ گوئل کی نگرانی میں پھانسی دی گئی تھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ، چاروں مجرموں نے پھانسی سے پہلے نہ کھایا تھا اور پانی نہایاتھا۔ پون ہینگ مین نے چاروں مجرموں کو پھانسی دے دی۔ تہاڑ جیل میں موجود ڈاکٹروں نے چاروں مجرموں کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    پھانسی کے دوران جیل اور دیگر عہدیدار تہاڑ میں موجود تھے۔ مجرموں کو 15 افراد پر مشتمل ٹیم کی نگرانی میں پھانسی دی گئی تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ، انہیں پھانسی کے بعد آدھے گھنٹے تک بورڈ پر لٹکایا گیاتھا۔ اب ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم دینہال اپادھیائے اسپتال میں ہوگا۔


    عدلیہ میں ہمارا اعتماد برقرار :آشا دیوی ، نربھیا کی ماں

    مجرموں کو پھانسی دینے کے بعد ، نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا کہ 'آخرکار انہیں پھانسی دے دی گئی۔ آج ہماری لڑکی کو انصاف مل گیاہے، آج کا دن خواتین کے لیے موسوم ہے۔ میں عدلیہ ، صدر جمہوریہ ، عدالت اور حکومتوں کا اظہارتشکر کرتی ہوں۔ آشا دیوی نے کہا کہ اس کیس میں قانون کی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کے باوجود ، عدلیہ پر ہمارا اعتماد برقرار ہے۔ بتایا جارہاہے کہ چاروں مجرموں کو پھانسی دینے والے پون ہینگ مین کو 60،000 روپے دیئے جائیں گے۔


    آشا دیوی نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ چاروں مجرموں کو پھانسی دینا مجرموں کے لئے سبق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے سپریم کورٹ سے واپس آتے ہی اپنی بیٹی کی تصویر کو گلے لگا لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو نہیں بچا سکی، مجھے اس کا غم ہے۔ ۔ آشا دیوی نے کہا کہ اگر بچی کے ساتھ کوئی ناانصافی ہو رہی ہے تو اس کی حمایت کی نہیں جانی چاہئے۔اسی اثنا میں ، نربھیا کے والد نے کہا کہ 'آج صرف نربھیا کا دن نہیں ، بلکہ ہرخاتون اور لڑکی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کو لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتاہے۔



    یہ بھی پڑھیں :کوروناکو ہے ہرانا:نماز جمعہ سے پہلے اختیار کریں یہ احتیاطی تدابیر، ائمہ نے مسلمانوں سے کی یہ اپیل
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: