ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں این پی آر پر روک کا کیا مطالبہ ، بی جے پی پر سادھا نشانہ ، دیکھیں ویڈیو

اسد الدین اویسی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این پی آر کو غریب ، دلت ، آدیواسی اور مسلم مخالف بتایا اور وزیر اعلی کے سی آر سے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔

  • Share this:
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں این پی آر پر روک کا کیا مطالبہ ، بی جے پی پر سادھا نشانہ ، دیکھیں ویڈیو
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو ۔

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر جاری احتجاج کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں این پی آر پر وزیر اعلی سے روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسد الدین اویسی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این پی آر کو غریب ، دلت ، آدیواسی اور مسلم مخالف بتایا اور وزیر اعلی کے سی آر سے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔


آصف آباد کے کاغذ نگر میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ این پی آر غریبوں ، دلتوں ، آدیواسیوں اور مسلمانوں کے خلاف ہے اور ہم تلنگانہ کے وزیر اعلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر فوری طور پر روک لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل کیا گیا تو یہ لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔



اسد الدین اویسی نے اس موقع پر بی جے پی پر بھی تیکھا حملہ بولا اور انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور یہاں سبھی مذاہب اور فرقے کے لوگ رہتے ہیں ۔
First published: Jan 16, 2020 05:24 PM IST