نئی دہلی: نور پور شرما معاملے کے بعد ایک بار پھر حیدرآباد میں رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے ذریعے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ سیاسی بیان بازی کے بعد اس معاملے میں میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے چاہئے بدزبان لوگوں پر لگام لگانے کے لئے سخت قانون سازی کرے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ہےکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی تمام مسلمانوں کو اُن کے اپنے وجود اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اُن کی شان میں ہتک ادنی سے ادنی مسلمان کے لئے بھی ناقابل برداشت ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے چاہئے بدزبان لوگوں پر لگام لگانے کے لئے سخت اقدامات کرے۔
مولانا رحمانی نے کہا کہ افسوس کہ ادھر فرقہ پرست قائدین نے مسلمانوں کے جذبات کو بر انگیختہ کرنے کے لئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر زبان کھولنا شروع کر دیا ہے، جس کی ایک تازہ مثال حیدرآباد کے بی جے پی لیڈر ٹی راجا سنگھ کا بے ہودہ اور ناشائستہ بیان ہے، حکومت کو چاہئے کہ ایسے بدزبان لوگوں کو لگام دے، اس سلسلہ میں مؤثر قانون بنائے اور پہلے سے جو قانون موجود ہے، پوری قوت کے ساتھ اس کو نافذ کرے، مذہبی مقدس شخصیتوں سے لوگوں کے جذبات وابستہ ہوتے ہیں، تمام لوگوں پر اس کا لحاظ رکھنا ضروری ہے اور مسلمان علماء اور دانشوروں نے ہمیشہ اس کا لحاظ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بی جے پی MLA ٹی راجہ کے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے اویسی سخت برہم یہ بھی پڑھیں۔بی جے پی سے معطل MLA ٹی راجا کو ملی ضمانت، پیغمبر اسلام کے خلاف کیا تھا تبصرہمولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں، حکومت سے اس سلسلہ میں نمائندگی کریں اور ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے قانون کی طاقت کا استعمال کریں۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ربیع الاول کا مہینہ آرہا ہے، اس کو تعارف پیغمبر کا مہینہ بنایا جائےمسلم تنظیمیں، مدارس، مسجدوں کے ذمہ داران قرب وجوار کے غیر مسلم بھائیوں کو مدعو کر کے اُن کے سامنے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی اور سچی سیرت پیش کریں, کیوں کہ جہالت کا اندھیرا بُرا بھلا کہنے سے ختم نہیں ہوگا، اس وقت ختم ہوگا جب سچائی کا چراغ روشن کر دیا جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔