ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کُل جماعتی میٹنگ میں کورونا کے خلاف ہوا یہ بڑا فیصلہ

بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے میٹنگ میں بتایا کہ 20 جون تک دہلی حکومت کووڈ- 19 کی روزانہ 18،000 ٹیسٹ شروع کردے گی۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کُل جماعتی میٹنگ میں کورونا کے خلاف ہوا یہ بڑا فیصلہ
وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کُل جماعتی میٹنگ میں کورونا کے خلاف ہوا یہ بڑا فیصلہ

نئی دہلی: پیر کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ کورونا کی بے قابو صورتحال پر کُل جماعتی میٹنگ ہوئی، جس میں تمام رہنماؤں نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا، جو ساؤتھ بلاک میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے بعد باہر آئے تھے، نے کہا کہ اجلاس میں شامل تمام لیڈران دہلی کو کورونا سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق تھے۔


بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے میٹنگ میں بتایا کہ 20 جون تک دہلی حکومت کووڈ- 19 کی روزانہ 18،000 ٹیسٹ شروع کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول زون میں ڈور ٹو ڈور کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ دہلی میں 242 کنٹینمنٹ زون ہیں۔ امت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا، دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دیگر شریک ہوئے۔



دہلی میں کورونا انفیکشن سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وزیر داخلہ کی یہ تیسری میٹنگ ہے۔ اتوار کے روز، دہلی حکومت اور بعد میں تینوں کارپوریشنوں کے میئروں سے ملاقات کرکے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ میٹنگ میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی موجود تھے۔ کورونا معاملے میں دہلی کا ملک میں تیسرا نمبر ہے۔ گزشتہ تین دن سے دارالحکومت میں دو ہزار سے زیادہ انفیکشن کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز، 2224 ریکارڈ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 41182 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1327 ہوگئی ہے۔
First published: Jun 15, 2020 02:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading