ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا حکومت کا بڑا فیصلہ ، مغربی بنگال میں دی سبھی مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت

مغربی بنگال حکومت نے کچھ قوانین بھی طے کئے ہیں ۔ سبھی مذہبی مقامات کو پہلے سینٹائز کیا جائے گا اور ایک مرتبہ میں 10 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکیں گے ۔

  • Share this:
ممتا حکومت کا بڑا فیصلہ ، مغربی بنگال میں دی سبھی مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت
مغربی بنگال : ممتا بنرجی حکومت نے دی سبھی مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو سبھی مذہبی مقامات کو کھولنے کی منظوری دیدی ہے ۔ وزیر اعلی کا یہ حکم یکم جون سے نافذ ہوگا ۔ ریاست میں سبھی مذہبی مقامات ، مندر ، مسجد اور گرودوارہ کو کھولنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ حالانکہ مذہبی مقامات میں کسی بھی طرح کے پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگا ۔


اس کیلئے حکومت نے کچھ قوانین بھی طے کئے ہیں ۔ سبھی مذہبی مقامات کو پہلے سینٹائز کیا جائے گا اور ایک مرتبہ میں 10 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکیں گے ۔




ریاستی وزیر سوجیت بوس کورونا وائرس سے متاثر

مغربی بنگال حکومت کے ایک وزیر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ ممتا بنرجی کے کابینہ میں شامل کسی بھی وزیر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر فائر سروس سوجیت بوس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں گھر میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ان کے گھر میں کام کرنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔ اس کے بعد ہی بوس اور ان کے اہل خانہ کے دیگر افراد کی جانچ کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کل رات سوجیت بوس اور ان کے گھر کے ایک اور فرد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے ۔ مغربی بنگال میں کل کورونا کا سب سے زیادہ کیس 344 سامنے آیا تھا ۔ بنگال میں کورونا وائرس کے 4536 کل کیس سامنے آچکا ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 223افراد کی مو ت ہوچکی ہے جب کہ 72افراد دیگر جو کورونا وائرس کے ساتھ دیگر سنگین بیماری میں مبتلا تھے کی موت ہوچکی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: May 29, 2020 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading