ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں کورونا کاقہر :ریاست کی تمام مساجدمیں جمعہ سمیت تمام نماز وں کو معطل کرنے کاحکم

احکامات کےمطابق 31 مارچ تک ریاست کرناٹک کی تمام مساجد میں جمعہ سمیت تمام نمازوں کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • Share this:
کرناٹک میں کورونا کاقہر :ریاست کی تمام مساجدمیں جمعہ سمیت تمام نماز وں کو معطل کرنے کاحکم
کرناٹک میں کورونا کاقہر :ریاست کی تمام مساجدمیں جمعہ سمیت تمام نماز وں معطل کرنے کاحکم

کرناٹک حکومت نے کورونا وائرس کی وباء پر قابوپانے کے لیے سخت اقدامات کرنے شروع کردیئے ہیں۔ ملک میں پہلی بار کرناٹک حکومت نے ریاست کی تمام مساجد میں جمعہ سمیت تمام نمازوں کو معطل کرنے کا حکم دیاہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان احکامات کےمطابق 31 مارچ تک ریاست کرناٹک کی تمام مساجد میں جمعہ سمیت تمام نمازوں کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان احکامات میں کہا کہ گیاہے کہ کورو نا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔ ریاست حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اب مساجد کمیٹیوں کی جانب سے اس سلسلہ میں اقدامات کیے جانے کی امید ہے۔


ان احکامات کےمطابق 31 مارچ تک ریاست کرناٹک کی تمام مساجد میں جمعہ سمیت تمام نمازوں کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ان احکامات کےمطابق 31 مارچ تک ریاست کرناٹک کی تمام مساجد میں جمعہ سمیت تمام نمازوں کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


یاد رہے کہ ریاست حکومت نے اس سے پہلے شادیوں کی بڑی تقریبات سے لیکر شاپنگ مال بند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی موت کے بعد حکومت چوکنہ ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے بنگلورو سے ریاست کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے کرناٹک میں ایک ہفتہ تک بند جیسا ماحولتمام اسکول اور کالج ایک ہفتہ کیلئے بند رہینگےتمام یونیورسٹیاں ایک ہفتہ تک بند رہیں گے ۔


کرنا ٹک حکومت نے آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کوگھر سے ہی کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیراعلیٰ یڈیورپا نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عوام حکومت اور انتظامیہ سے تعاون  کریں۔ وزیراعلی ٰنے کہاکہ لوگ شادیوں کی تقریب میں کم سے کم افراد کو مدعوکریں۔ سادگی کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کریں۔
First published: Mar 23, 2020 06:42 PM IST