ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے نے کیا بڑا اعلان، باقاعدہ شیڈول والی تمام ٹرینیں 12 اگست تک منسوخ

انڈین ریلوے کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا کہ سبھی عام پیسنجر سروس ٹرینیں جس میں میل اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں وہ 12 اگست تک بند کی جارہی ہیں۔

  • Share this:
ریلوے نے کیا بڑا اعلان، باقاعدہ شیڈول والی تمام ٹرینیں 12 اگست تک منسوخ
ریلوے نے کیا بڑا اعلان، باقاعدہ شیڈول والی تمام ٹرینیں 12 اگست تک منسوخ

نئی دہلی: ریلوے بورڈ نے جمعرات کو بتایا کہ ریلوے نے کووڈ ۱۹ کے پیش نظر اپنے باقاعدہ شیڈول والی تمام ٹرینوں کو 12 اگست تک منسوخ کردیا ہے۔ ریلوے بورڈ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کی باقاعدہ شیڈول والی تمام میل / ایکسپریس اور انٹرسیٹی ٹرینوں کی خدمات 12 اگست تک منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ ، تمام مسافر ٹرینوں کو 12 اگست تک منسوخ کردیا گیا ہے۔


انڈین ریلوے کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا کہ سبھی عام پیسنجر سروس ٹرینیں جس میں میل اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں وہ 12 اگست تک بند کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹرینیں پہلے 30 جون تک منسوخ کی گئی تھیں۔ اب ان کی منسوخی کی میعاد میں 12 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ 12 مئی اور یکم جون سے چلائی جانے والی تمام خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔


دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریلوے کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کے بعد مسافروں کے ذہن میں کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس میں ٹکٹ کینسلیشن، ریفنڈ، کون کون سی ٹرینیں چلیں گی اور کون کون سی نہیں چلیں گی، جیسے کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے جو نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق 12 اگست تک سبھی باقاعدہ شیڈول والی ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس دوران کوئی بھی میل، ایکسپریس، پیسنجر ٹرین، لوکل ٹرین اور ای ایم یو ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی۔


 ریلوے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران صرف اسپیشل ٹرینوں کو ہی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ریلوے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران صرف اسپیشل ٹرینوں کو ہی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔


ریلوے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران صرف اسپیشل ٹرینوں کو ہی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ لاک ڈاون کے دوران 12 مئی کو ریلوے نے 15 جوڑی راجدھانی ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا جو ابھی بھی چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یکم جون سے 100 جوڑی میل - ایکسپریس ٹرینوں کا چلانا جاری رہے گا۔ ٹکٹ کی کینسلیشن سے متعلق احکامات پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں، اسی کے مطابق عام وقت کے حساب سے 30 جون 2020 تک بک کئے گئے سبھی ٹکٹس کے ریفنڈ کئے جائیں گے۔ وہیں 2020-07-01 سے 20-08-12 تک کے سبھی ٹکٹ کینسل کئے جائیں گے اور حکم کے مطابق ان سبھی کا پورا ریفنڈ کیا جائے گا۔
First published: Jun 26, 2020 10:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading