اجتیش کے ساتھ کورٹ روم کے باہر ہوئی مارپیٹ، الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی کے والد کو لگائی پھٹکار

الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی مشرا کے شوہر اجتیش کے ساتھ عدالتی کمرہ میں ہوئے مار پیٹ معاملہ پر نوٹس لیا ہے۔

Jul 15, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 12:31 PM IST
اجتیش کے ساتھ کورٹ روم کے باہر ہوئی مارپیٹ، الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی کے والد کو لگائی پھٹکار

رکن اسمبلی راجیش کی بیٹی نے گزشتہ 4 جولائی کو پریاگ راج کے ایک مندر میں اجتیش کمار کے ساتھ ہندو رسم ورواج سے شادی کی تھی۔

بریلی کے بی جے پی رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا کے شوہر اجتیش کے ساتھ عدالتی کمرہ میں مار پیٹ کی گئی ہے۔ حالانکہ ایس ایس پی اتل شرما نے کہا کہ کورٹ روم کے باہر مار پیٹ نہیں ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ الہٰ آباد ہائی کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ نے ساکشی مشرا اور اجتیش کی شادی کو درست قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی یوپی پولیس کو دونوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے ساکشی مشرا کے شوہر اجتیش کے ساتھ عدالتی کمرہ میں ہوئے مار پیٹ معاملہ پر نوٹس لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جج نے ساکشی مشرا کے شوہر اجتیش کو کورٹ روم میں بٹھا لیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی اور ساکشی کے والد راجیش مشرا کو جم کر پھٹکار لگائی ہے۔

Loading...

ساکشی مشرا اور اجتیش کمار کے وکیل نے کہا کہ ساکشی اور اجتیش کی سیکورٹی کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ صرف اجتیش کی پٹائی کی گئی تھی۔ حالانکہ حملہ آور کون تھا، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لیکن یہ ثابت کرتا ہے کہ حقیقت میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کے لئے وہ سیکورٹی کی مانگ کر رہے تھے۔

بتا دیں کہ بریلی کی بتھری چین پور سیٹ سے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی مشرا نے دلت نوجوان اجتیش کمار سے شادی کرنے کے بعد دو ویڈیو جاری کر کے اپنے شوہر کی سیکورٹی کی گہار لگائی تھی۔ اس ویڈیو میں ساکشی نے اپنے والد سے جان کا خطرہ بتایا تھا۔ اس نے اپنے باپ، بھائی اور ان کے دوست سے اپنی اور اپنے شوہر کی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ ساتھ ہی دو ویڈیو وائرل کر کے بریلی کے ایس پی سے بھی سیکورٹی کی مدد مانگی تھی۔

بتا دیں کہ رکن اسمبلی راجیش کی بیٹی نے گزشتہ 4 جولائی کو پریاگ راج کے ایک مندر میں اجتیش کمار کے ساتھ ہندو رسم ورواج سے شادی کی تھی۔

Loading...