ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریکنگ نیوز: الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے کیا انکار

الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے کیا انکار
بریکنگ نیوز: الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے کیا انکار

الہ آباد: یو پی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے معاملہ پر عدالت سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔


ہائی کورٹ نے کہا کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سرکاری پابندی ضروری ہے۔  اس معاملے میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کیا جائے۔ جسٹس ششی کانت اور جسٹس شمیم احمد کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 29, 2020 03:56 PM IST