ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الہ آباد ہائی کورٹ نے عید الاضحیٰ کے تیوہار میں چھوٹ دینے سے کیا انکار، ڈاکٹر محمد ایوب کی عرضی خارج

پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے یو پی حکومت نے سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے کی شروعات کی ہے۔ ایسے میں مذہبی آزادی کے نام پر لاک ڈاؤن میں چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔

  • Share this:
الہ آباد ہائی کورٹ نے عید الاضحیٰ کے تیوہار میں چھوٹ دینے سے کیا انکار، ڈاکٹر محمد ایوب کی عرضی خارج
الہ آباد ہائی کورٹ نے عید الاضحیٰ کے تیوہار میں چھوٹ دینے سے کیا انکار

الہ آباد: یو پی میں عید الاضحیٰ کے تیوہارکے دوران لاک ڈاؤ ن میں چھوٹ دینے سے الہ آباد ہائی کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ ریاست میں سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب کی طرف سے داخل عرضی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نےکہا ہےکہ کورونا وائرس کو روکنےکےلئے یو پی حکومت نے سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے کی شروعات کی ہے۔ ایسے میں مذہبی آزادی کے نام پر لاک ڈاؤن میں چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔


پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب کی طرف سے داخل عرضی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ فائل فوٹو
پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر ایوب کی طرف سے داخل عرضی کو الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔ فائل فوٹو


عرضی گذار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عید الاضحیٰ کا تیوہار سنیچر اور اتوار کو منایا جا ئے گا، لیکن لاک ڈاؤن کے چلتے مسلمان اپنے مذہبی فرائض کو انجام نہیں دے پائیں گے۔ لہٰذ عدالت کی طرف سے عید الاضحیٰ کے لئے لاک ڈاؤن میں چھوٹ دی جائے۔ جسٹس پنکج متل اور جسٹس وائی کے شریواستو کی بینچ نے کہا کہ لاک ڈاؤن لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنےکے لئےلگایا گیا ہے اور اس سے آئین میں  دیئے گئے مذہبی حقوق کی خلاف و رزی نہیں ہو رہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 11:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading