ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، صرف شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں

الہ آباد ہائی کورٹ نے تبدیلی مذہب کے معاملہ میں ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے ۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں ہے ۔

  • Share this:
الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، صرف شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں
الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، صرف شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنا صحیح نہیں

الہ آباد ہائی کورٹ نے تبدیلی مذہب کو لے کر ایک اہم فیصلہ سنایا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ صرف شادی کیلئے تبدیلی مذہب صحیح نہیں ہے ۔ ہائی کورٹ نے الگ الگ مذاہب کے شادی شدہ جوڑے کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے عرضی گزاروں کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوکر اپنا بیان درج کرانے کی چھوٹ دی ہے ۔ عرضی گزار نے ان کی پرامن ازدواجی زندگی میں مداخلت پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ عدالت نے مداخلت کرنے سے انکار کردیا ۔


عدالت نے عرضی گزاروں کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوکر اپنا بیان درج کرانے کی چھوٹ دی ہے ۔ مظفر نگر ضلع کے شادی شدہ جوڑے نے اہل خانہ کو ان کے پرامن ازدواجی زندگی میں مداخلت کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ لیکن عدالت نے اس معاملہ میں مداخلت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کو خارج کردیا ۔


یہ حکم جسٹس ایم سی ترپاٹھی نے پریانشی عرف ثمرین و دیگر کی عرضی پر دیا ۔ عدالت نے کہا کہ ایک عرضی گزار مسلم ہے تو دوسرا ہندو ہے ۔ لڑکی نے 29 جون 2020 کو ہندو مذہب قبول کیا اور ایک مہینے بعد 31 جولائی کو شادی کرلی ۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل کیا گیا ہے ۔ عدالت نے نور جہاں بیگم کیس کے فیصلہ کا حوالہ دیا ، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ہے ۔


اس کیس میں ہندو لڑکیوں نے مذہب تبدیل کرکے مسلم لڑکے سے شادی کی تھی ۔ سوال تھا کہ کیا ہندو لڑکی مذہب تبدیل کرکے مسلم لڑکے سے شادی کرسکتی ہے اور یہ شادی جائز ہوگی ۔ قرآن و حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کورٹ نے کہا کہ اسلام کے بارے میں جانے اور عیقدت و یقین کے بغیر مذہب بدلنا قابل قبول  نہیں ہے ۔ اسی فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے مسلمان سے ہندو بن کر شادی کرنے والی عرضی گزار کو راحت دینے سے انکار کردیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 30, 2020 08:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading