ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شبنم کے بعد عاشق سلیم بھی کر رہا ہے صدر جمہوریہ کے فیصلے کا انتظار

Shabnam and Saleem Execution: امروہہ کے ماں باپ سمیت 7 لوگوں کے قتل کی قصور شبنم کے ساتھ ساتھ اس کے عاشق سلیم کو بھی سزائے موت ملی ہے۔ پریاگ راج کے نینی سینٹرل جیل میں سلیم بند ہے۔

  • Share this:
شبنم کے بعد عاشق سلیم بھی کر رہا ہے صدر جمہوریہ کے فیصلے کا انتظار
شبنم کے بعد عاشق سلیم بھی کر رہا ہے صدر جمہوریہ کے فیصلے کا انتظار

پریاگ راج: یوپی کے امروہہ ضلع کے باون کھیڑی گاوں قتل معاملے (Bawankhedi Murder Case) میں موت کی سزا قرار دیئے گئے عاشق جوڑے شبنم اور سلیم (Shabnam and Saleem) کو پھانسی دینے کی تیاری چل  رہی ہے۔ عاشق کے ساتھ مل کر اپنی ہی فیملی کے سات لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والی شبنم کی رحم کی درخواست والی عرضی کو صدر جمہوریہ نے پہلے ہی خارج کردیا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد شبنم کو متھرا جیل واقع خاتون پھانسی گھر میں سزائے موت دی جائے گی۔ شبنم کے ساتھ اسی قتل معاملے میں سزا پانے والے اس کے عاشق سلیم نے بھی صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی درخواست داخل کی ہے۔ وہ بھی فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔


سلیم گزشتہ تین سال سے پریاگ راج کے نینی واقع سینٹرل جیل کے ہائی سیکورٹی جیل میں بند ہے۔ سلیم کو 27 ستمبر 2018 کو بریلی سینٹرل جیل سے نینی جیل لایا گیا تھا۔ اس سنسنی خیز قتل معاملے میں نچلی عدالت نے 2009 میں شبنم اور سلیم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف دونوں نے پہلے ہی عدالت، پھر سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، لیکن کہیں سے بھی راحت نہیں ملی۔ سال 2020 میں سپریم کورٹ نے دونوں کی نظر ثانی کی درخواست بھی خارج کردی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ کے پاس دونوں نے رحم کی درخواست لگائی۔ صدر جمہوریہ نے شبنم کی رحم کی درخواست کو خارج کردی ہے، جبکہ سلیم کو اپنی انتظار ہے۔



شبنم کی پھانسی کی تیاری شروع

صدر جمہوریہ کے ذریعہ عرضی خارج ہونے کے بعد رامپور جیل میں بند شبنم کو پھانسی دینے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ متھرا واقع پھانسی گھر میں صاف صفائی، لیور اور تخت کو ٹھیک کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی بکسر جیل کو پھندے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی میرٹھ کا پون جلاد دو بار متھرا جیل کا دورہ بھی کرچکا ہے۔

 

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 21, 2021 05:29 PM IST