Corbevax:بوسٹر ڈوز کے طور پر کوربوویکس کو منظوری دینے پر غور کرسکتا ہےNTAGI، آج ہوگی میٹنگ
Vaccination for Children: علامتی تصویر ۔
حکومتی مشاورتی پینل سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ سروائیکل کینسر کے خلاف ملک کے پہلے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ کواڈریویلنٹ ہیومن پیپیلوما وائرس (qHPV) ویکسین کے ٹرائل ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔
Corbevax: کووی شیلڈ یا کوویکسین کے ساتھ COVID-19 کے خلاف پوری طرح سے ویکسین لگوانے والوں کے لئے کوربی ویکس کو بوسٹر کے طو رپر منظوری دینے پر NTAGI (امیونائزیشن پر قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ) کی طرف سے غور کیا جا سکتا ہے۔ جس کا اجلاس آج منگل کو ہونے والا ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے 4 جون کو کوربی ویکس کو 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے احتیاطی خوراک کے طور پر منظوری دی تھی۔ ہندوستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ آر بی ڈی پروٹین سب یونٹ ویکسین Corbevax فی الحال 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکے لگانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
ایک ذرائع نے بتایا، ’این ٹی اے جی آئی کوربی ویکس کو منظوری دینے پر غور کرے گا، جسے ڈی سی جی آئی نے کووی شیلڈ یا کوویکسین سے پوری طرح سے ٹیکہ لگانے والوں کے لئے بوسٹر کے طور پر منظوری دے دی ہے۔‘
حکومتی مشاورتی پینل سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ سروائیکل کینسر کے خلاف ملک کے پہلے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ کواڈریویلنٹ ہیومن پیپیلوما وائرس (qHPV) ویکسین کے ٹرائل ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔