سی بی آئی دفتر کے باہرسیکورٹی میں اضافہ، آلوک ورما کی عرضی پرکچھ ہی دیرمیں سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

سی بی آئی کے ڈائریکٹرآلوک کمارورما کے اختیارات واپس لے کرانہیں چھٹی پربھیجے جانے کے خلاف ان کی عرضی پرسپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گا۔

Oct 26, 2018 07:26 AM IST | Updated on: Oct 26, 2018 10:57 AM IST
سی بی آئی دفتر کے باہرسیکورٹی میں اضافہ، آلوک ورما کی عرضی پرکچھ ہی دیرمیں سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

سی بی آئی سربراہ آلوک ورما معاملے میں کچھ ہی دیرمیں سماعت ہوگی: فائل فوٹو

سی بی آئی کے ڈائریکٹرآلوک کمارورما کے اختیارات واپس لے کرانہیں چھٹی پربھیجے جانے کے خلاف ان کی عرضی پرسپریم کورٹ میں کچھ ہی دیر میں سماعت ہوگی۔ اس سے قبل سی بی آئی دفتر کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وہیں  سی بی آئی اسپیشل ڈائریکٹرراکیش استھانا سابق اٹارنی جنرل اورسینئرایڈوکیٹ مکل روہتگی سے ملنے ان کے گھرپہنچے ہیں۔

آلوک ورما نے اپنی عرضی میں مرکزکی طرف سے انہیں چھٹی پربھیجے جانے اورعبوری چارج 1986 بیچ کے ہندوستانی پولیس سروس کے اوڈیشہ کیڈر کے افسراورایجنسی کے جوائنٹ ڈائریکٹرایم ناگیشورراو کو سونپے جانے کے فیصلے پرروک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading...

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اورجسٹس کے ایم جوسف کی بینچ ورما کی عرضی پرسماعت کرے گی۔ ایک غیرسرکاری تنظیم 'کامن کاز' نے بھی جمعرات کوعرضی دائرکرکے جانچ ایجنسی کے اسپیشل ڈائریکٹرراکیش استھانا سمیت دیگرافسران کے خلاف لگے بدعنوانی کے معاملے کی جانچ خصوصی تحقیاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

آلوک ورما نے اپنی عرضی بدھ کو دائرکی تھی۔ ان کی عرضی پرسماعت غیرسرکاری تنظیم کی عرضی کے ساتھ ہی ہوگی۔ جانچ ایجنسی کے ڈائریکٹرنے اپنی عرضی پرفوری سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے چیئرمین اوراسپیشل ڈائریکٹرکو چھٹی پربھیجنے کے علاوہ حساس معاملوں کی جانچ کررہے افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

عدالت میں آلوک ورما کا موقف رکھنے والے وکیل گوپال شنکرنارائن نے بدھ کو فوری سماعت کا مطالبہ کیا اوروضاحت کیا کہ مرکزی نگرانی کمیشن (سی وی سی) نے کل صبح 6 بجے ورما کے اختیارات واپس لینے کافیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   آلوک ورما کے گھر کے باہر گھوم رہے چاروں افراد آئی بی افسران تھے ، کررہے تھے اپنی ڈیوٹی

یہ بھی پڑھیں:          سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے گھر کے باہر سے چار مشتبہ افراد حراست میں ، پوچھ گچھ جاری

یہ بھی پڑھیں:                 کشمیر : ترال میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان شہید  گرفتار

یہ بھی پڑھیں:      سی بی آئی کے رشوت لینے کے معاملے پرراہل گاندھی کا طنز، وزیراعظم مودی کے پسندیدہ تھے استھانا

یہ بھی پڑھیں:       سی بی آئی میں بدعنوانی کے معاملے پر سی وی سی لے گا ایکشن: ارون جیٹلی

Loading...