نئی دہلی: آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کو بدھ کی شب دہلی کی تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ہی سپریم کورٹ نے محمد زبیر کو اترپردیش میں ان کے خلاف درج سبھی معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ جیل افسران نے یہ جانکاری دی ہے۔ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے ٹوئٹ کے ذریعہ مبینہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں 27 جون کو گرفتار کیا تھا۔
محمد زبیر کے خلاف انہیں الزامات میں اترپردیش میں کئی ایف آئی آر درج ہے، جن میں سے دو ہاتھرس میں جبکہ سیتا پور، لکھیم پور کھیری، مظفر نگر، غازی آباد اور چندولی میں ایک ایک ایف آئی آر درج ہے۔ ایک سینئر افسر نے تصدیق کی، ’محمد زبیر کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے‘۔
عدالت عظمیٰ نے محمد زبیر کو یہ کہتے ہوئے عبوری ضمانت دے دی کہ گرفتاری کی طاقت کا استعمال بہت ہی محتاط انداز میں کیا جانا چاہئے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’محمد زبیر کو اس کی آزادی سے محروم رکھنے کا کوئی جواز اسے نظر نہیں آتا‘۔ ساتھ ہی اس نے اترپردیش پولیس کے ذریعہ تشکیل خصوصی جانچ ٹیم کو ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت عظمیٰ نے محمد زبیر کو یہ کہتے ہوئے عبوری ضمانت دے دی کہ گرفتاری کی طاقت کا استعمال بہت ہی محتاط انداز میں کیا جانا چاہئے۔
وہیں یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ غازی آباد کے حادثہ میں کوئی فرقہ وارانہ اینگل نیہں تھا، لیکن محمد زبیر نے اپنے ٹوئٹس میں ایسے لفظ جوڑے جو جذبات کو مشتعل کرتے ہیں۔ یہ ایک مقامی موضوع ہے، لیکن وہ اپنے ٹوئٹس میں پورے ملک کے بارے میں بات کرنا شروع کردیتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور بعد میں صورتحال سنگین ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔محمد زبیرکو’سپریم‘ راحت، عدالت نے کہا- UP کے سبھی معاملوں میں فوراً دی جائے ضمانت قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے محمد زبیر کے خلاف یوپی میں درج سبھی معاملوں کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے حوالے کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مستقبل میں کوئی اور مقدمہ درج ہوتا ہے تو اس پر بھی یہی حکم نافذ ہوگا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے صحافی محمد زبیر کو 20 ہزار روپئے کا پرسنل بانڈ بھرنے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ صحافی محمد زبیر پر کل 8 ایف آئی درج ہیں، جن میں سے 7 یوپی میں اور ایک دہلی میں درج ہے۔
واضح رہے کہ دوپہر دو بجے سے پہلے تینوں فریق کے وکیلوں نے اپنی اپنی رائے رکھی تھی، جس کے بعد عدالت نے دو بجے کے بعد معاملے میں فیصلہ سنانے کو کہا تھا۔ آج ہوئی سماعت کے دوران جانچ ایجنسی کی طرف سے ASG ایس وی راجو پیش ہوئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔