کسان سبھا میں جا رہے راکیش ٹکیٹ کے قافلے پر حملہ، کار کے شیشے توڑے، سیاہی پھینکی
Kisan Neta Rakesh Tikait: کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ کے قافلے پر جمعہ کو راجستھان کے الور میں بھیڑ نے پتھراو کیا ہے۔ اس حملے میں راکیش ٹکیٹ کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ حملہ تتار پور میں اس وقت ہوا، جب راکیش ٹکیٹ بانسور میں کسان سبھا کو خطاب کرنے جا رہے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 02, 2021 08:02 PM IST

کسان سبھا میں جا رہے راکیش ٹکیٹ کے قافلے پر حملہ
الور: کسان آندولن کے قائد راکیش ٹکیٹ کے قافلے پر جمعہ کو راجستھان میں بھیڑ نے حملہ کردیا۔ یہ حملہ تب ہوا، جب راکیش ٹکیٹ الور کے ہرسورا میں تقریب کو خطاب کرکے بانسور جا رہے تھے۔ اسی درمیان تتار پور میں بھیڑ نے راکیش ٹکیٹ کے قافلے پر پتھراو شروع کردیا۔ پتھراو میں راکیش ٹکیٹ کی کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس دوران شرپسند عناصر نے راکیش ٹکیٹ پر سیاہی بھی پھینکی۔ وہیں اس معاملے میں الور کی متسے یونیورسٹی کے طلبہ یونین صدر کلدیپ یادو سمیت چار کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
حالانکہ وقت رہتے ہی پولیس نے حالات پر قابو کرتے ہوئے سیکورٹی گھیرے میں راکیش ٹکیٹ کو وہاں سے نکال لیا۔ پولیس سیکورٹی کے درمیان ہی راکیش ٹکیٹ کو وہاں سے بانسور پہنچایا گیا ہے۔ راکیش ٹکیٹ نے خود سوشل میڈیا پر ان کی کار پر ہوئے حملے کے بارے میں لکھا ہے کہ ’راجستھان کے الور ضؒع کے تتار پور چوراہا، بانسور روڈ پر بی جے پی کے غنڈوں کے ذریعہ جان لیوا حملے کئے گئے، جموریت کے قتل کی تصویریں‘۔ ان کے اس پوسٹ پر مسلسل لوگ ںاراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی راجستھان میں اپوزیشن ٹیم بی جے پی پر الزام لگ رہے ہیں۔
राजस्थान के अलवर जिले के ततारपुर चौराहा, बानसूर रोड़ पर भाजपा के गुंडों द्वारा जानलेवा पर हमला किए गए, लोकतंत्र के हत्या की तस्वीरें pic.twitter.com/aBN9ej7AXS
— Rakesh Tikait (@RakeshTikaitBKU) April 2, 2021