உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلوخان ہجومی تشددمعاملہ:جانچ میں لاپرواہی برتنے اورکئی خامیوں کی گئی نشاندہی:ایس آئی ٹی کی رپورٹ

    پہلوخان ہجومی تشددمعاملہ:جانچ میں لاپرواہی برتنے اورکئی خامیوں کی گئی نشاندہی:ایس آئی ٹی کی رپورٹ۔(تصویر:نیوز18)۔

    پہلوخان ہجومی تشددمعاملہ:جانچ میں لاپرواہی برتنے اورکئی خامیوں کی گئی نشاندہی:ایس آئی ٹی کی رپورٹ۔(تصویر:نیوز18)۔

    راجستھان میں پہلوخان ہجومی تشددمعاملےمیں ایس آئی ٹی نےاپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ جس میں ایس آئی ٹی نے جانچ میں خامیوں کی بات مانی ہے۔ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے جانچ افسرکی لاپرواہی کواہم خامی ماناہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      راجستھان میں پہلوخان ہجومی تشددمعاملےمیں ایس آئی ٹی نےاپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ جس میں ایس آئی ٹی نے جانچ میں خامیوں کی بات مانی ہے۔ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے جانچ افسرکی لاپرواہی کواہم خامی ماناہے۔یہ رپورٹ اےڈی جی بی ایل سونی نے ڈی جی پی کےحوالےکی ہے۔ایس آئی ٹی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پربھی سوال اٹھائے ہیں۔

      ایس آئی ٹی نے صاف کیاہےکہ پکڑے گئے ملزمین سےکڑی پوچھ تاچھ نہیں کی گئی ہے۔ بتادیں کہ راجستھان کے الورمیں ہوئے ماب لنچنگ معاملےکے تعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی کہا تھا کہ اس معاملےمیں جس طرح سےجانچ ہوئی ہے ۔اس سے پولیس انتظامیہ کی بدنامی ہوئی ہے۔یادرہے کہ پہلوخان ہجومی تشدد معاملے میں عدالت نے تمام ملزمین کو بری کردیاتھا۔
      First published: