اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان: نابالغ ریپ متاثرہ نے کردیا ریپسٹ کا قتل، ثبوت مٹائے، 20 دن بعد کھلا راز

    راجستھان کے الور ضلع کے کوٹ کاسم تھانہ علاقے میں تقریباً 20 دن پہلے ہوئے سابق سرپنچ کے بیٹے کے قتل کا معاملہ (Murder mystery) کو پولیس نے آخر کار حل کرلیا ہے۔

    راجستھان کے الور ضلع کے کوٹ کاسم تھانہ علاقے میں تقریباً 20 دن پہلے ہوئے سابق سرپنچ کے بیٹے کے قتل کا معاملہ (Murder mystery) کو پولیس نے آخر کار حل کرلیا ہے۔

    راجستھان کے الور ضلع کے کوٹ کاسم تھانہ علاقے میں تقریباً 20 دن پہلے ہوئے سابق سرپنچ کے بیٹے کے قتل کا معاملہ (Murder mystery) کو پولیس نے آخر کار حل کرلیا ہے۔

    • Share this:
      الور: راجستھان کے الور ضلع کے کوٹ کاسم تھانہ علاقے میں تقریباً 20 دن پہلے ہوئے سابق سرپنچ کے بیٹے کے قتل کا معاملہ (Murder mystery) کو پولیس نے آخر کار حل کرلیا ہے۔ نوجوان کا قتل نابالغ آبروریزی متاثرہ (Rape victim) نے کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 14 سالہ لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔ اس نابالغ لڑکی نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ سابق سرپنچ کا بیٹا اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ آبروریزی کرتا تھا۔ اس سے تنگ آکر اس نے چنی اور تار سے گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا۔

      کوٹ کاسم تھانہ کے افسر مہاویر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ لڑکی نے جسمانی استحصال سے پریشان ہوکر وکرم عرف لالا کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کی جانچ میں سامنے آیا کہ وکرم نابالغ لڑکی کا جسمانی استحصال کرتا تھا۔ 17 مئی کی رات کو بھی وہ شراب کے نشے میں نابالغ کے ساتھ غلط کام کرنے آیا تھا۔ آخر کار نابالغ نے پریشان ہوکر وکرم کی اپنے دوپٹے اور تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ اس کے بعد موقع سے ثبوت بھی مٹا دیئے۔

      حادثہ نے سب کو ہلاکر رکھ دیا

      اس سے متعلق وکرم عرف لالا کے اہل خانہ نے 18 مئی کی صبح تقریباً 5 بجے پولیس تھانے میں اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جانچ کیا۔ اس کے بعد لاش کا میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دیا تھا۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے حادثہ کے بعد اعلیٰ افسران نے بھی موقع معائنہ کیا۔ اس حادثہ نے سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یہ حادثہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

      نابالغ نے کئی دیگر لوگوں پر بھی لگائے جنسی استحصال کے الزام

      بھواڑی کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل ساہو نے بتایا کہ حراست میں لی گئی نابالغ لڑکی نے پولیس پوچھ گچھ کے دوران کئی بڑے انکشاف کئے ہیں۔ نابالغ نے وکرم کے علاوہ دیگر لوگوں پر بھی جسمانی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ نابالغ نے بتایا کہ وکرم سمیت اس کے ساتھ کے کئی لوگ اسے آئے دن بلیک میل کرتے تھے۔ وہ بار بار اسے غلط کام کرنے کے لئے مجبور کرتے تھے۔

      رات 12-11 بجے کے درمیان وکرم کو مار ڈالا

      ساہو نے بتایا کہ متاثرہ نے اس معاملے کو لے کر اہل خانہ کو بتانا چاہتا اور پولیس میں بھی شکایت دینی چاہی، لیکن وہ کامیاب رہی۔ پریشان ہوکر 17 مئی کی رات 11 اور 12 بجے کے درمیان پاس کے ایک کھیت میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر آئے وکرم سنگھ عرف لالا کا گلا گھونٹ کر قتل کے حادثے کو انجام دے دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: