உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthanمیں ماب لنچنگ، سبزی کا ٹھیلا لگانے والے کو بھیڑ نے پیٹا، علاج کے دوران موت

    راجستھان میں پھر ماب لنچنگ کے شکار متوفی کے افراد خاندان نے تھانے کے سامنے کیا جم کر ہنگامہ۔

    راجستھان میں پھر ماب لنچنگ کے شکار متوفی کے افراد خاندان نے تھانے کے سامنے کیا جم کر ہنگامہ۔

    لوگوں نے بتایا کہ چرنجی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ وہ سبزی بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ صبح ملزمان نے اسے کھیت میں مارا جس سے وہ دم توڑ گیا۔

    • Share this:
      الور: راجستھان کے الور ضلع کے گووند گڑھ تھانہ علاقے کے رامباس گاؤں میں لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں چور سمجھ کر سبزی کا ٹھیلا لگانے والے چرنجی لال کو ایک مخصوص سماج کے 20-25 لوگوں نے خوب مارا پیٹا۔ چرنجی لال جو کہ ایک مخصوص سماج کے لوگوں کی طرف سے کی گئی لنچنگ سے زخمی ہوا تھا، علاج کے دوران فوت ہو گیا۔ زخمی کی موت کے بعد مشتعل لوگوں نے گووند گڑھ تھانے کا گھیراؤ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتھا۔

      اسی دوران الور کے صدر تھانہ علاقے سے چور ایک ٹریکٹر چوری کرکے بھاگ رہے تھے۔ پیچھے سے صدر تھانہ پولیس اور ٹریکٹر مالک چوروں کا پیچھا کر رہے تھے۔ چوروں نے خود کو پولیس اور ٹریکٹر مالکان کے گھیرے میں دیکھ کر ٹریکٹر پاور ہاؤس کے قریب کھیت میں کھڑا کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اسی دوران ٹریکٹر کا مالک پولیس کے سامنے آیا اور کھیت میں روزانہ کام کرنے والے چرنجی کو چور سمجھ کر بدتمیزی کی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

      پولیس نے زخمی کو اسپتال میں بھرتی کرایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی علاج کر کے جئے پور ریفر کردیا۔ علاج کے دوران چرنجی نے دوپہر تقریباً 3 بجے دم توڑ دیا۔ چرنجی سبزی کا ٹھیلا لگا کر اپنی زندگی گزارتا تھا۔ بغیر تفتیش کیے ہی چرنجی کو بھیڑ کی جانب سے مار دیا گیا۔ چرنجی کی موت کے بعد مشتعل لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Antilia Caseکے بعد پھرAmbani کنبے کو جان سے مارنے کے 8دھمکی بھرے کال، ایک شخص گرفتار

      یہ بھی پڑھیں:

      اس ریاست میں حکومت ستمبر سے نئے شادی شدہ جوڑوں کو دے گی کنڈوم کٹ، جانئے پورا معاملہ

      مشتعل لوگوں نے کی ملزمین کی گرفتاری کی مانگ
      چرنجی کی موت کے بعد اس کے افراد خاندان نے جم کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ چرنجی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ وہ سبزی بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ صبح ملزمان نے اسے کھیت میں مارا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ گووند گڑھ تھانے کے قائم مقام ایس ایچ او شیام لال مینا نے بتایا کہ متوفی کے بیٹے یوگیش نے رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: