Amaravati Murder Case:امراوتی قتل کا ماسٹرمائنڈ ناگپور سے گرفتار، مہاراشٹر پولیس کو بڑی کامیابی

Mastermind of Amaravati murder arrested: مہاراشٹر کے امراوتی میں 22 جون کو ایک 50 سالہ اومیش کولہے نامی خص کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل میں امراوتی پولیس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور چلاتا تھا اس نے نوپور شرما کی حمایت کی تھی۔

  • Share this:
    Mastermind of Amaravati murder arrested: امراوتی قتل کیس(Amaravati Murder Case) کے ماسٹر مائنڈ(Master Mind) کو ناگپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی مہاراشٹر پولس(Maharashtra Police) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ مہاراشٹرا پولیس نے بتایا کہ قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام عرفان خان بتایا گیا ہے۔ عرفان خان امراوتی میں رہبر نامی این جی او چلاتے ہیں۔ عرفان خان امراوتی میں میڈیکل اسٹور چلانے والے امیش کولہے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ عرفان کے کہنے پر اس سے قبل گرفتار 6 ملزمان نے مل کر قتل کو انجام دیا تھا۔ عرفان کے حکم کے بعد ان 6 ملزمان نے بغیر کچھ سوچے اتنی بڑی واردات کو انجام دیا۔ مجموعی طور پر اس قتل کے ساتوں ملزمین اب پولیس کی حراست میں ہیں۔

    اس سے قبل امیش کولہے قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302، 120 بی اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں لگ رہا ہے کہ امیش کولہے نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر جو پوسٹ کیا تھا اس وجہ سے یہ واردات ہوئی۔ اے ٹی ایس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ کیا ان قاتلوں نے بھی ادے پور کے درزی کنہیا لال کی طرح قتل کا انداز تو نہیں اپنایا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے گرفتار ملزمان کے نام بھی جاری کیے تھے۔ اب اس میں ساتواں نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

    عرفان خان، قتل کا ماسٹر مائنٹر
    مدثر احمد عرف سونو راجہ شیخ ابراہیم
    شاہ رخ پٹھان عرف بادشاہ ہدایت خان
    عبدالتوفیق عرف نانو شیخ تسلیم
    شعیب خان عرف بوریا صابر خان
    عاطف راشد عادل راشف
    ڈاکٹر یوسف خان بہادر خان

    یہ بھی پڑھیں:
    NIA: ’ادے پور واقعہ کو مہاراشٹر، گجرات میں حالیہ ہلاکتوں سے جوڑ دے گی‘ این آئی اے

    یہ بھی پڑھیں:
    Prophet Muhammad Row:دہلی پولیسSCکی پھٹکار کے بعد نوپور شرما کے خلاف پھر نوٹس جاری کرے گی

    22 جون کو میڈیکل اسٹور والے کا گلاٹ کاٹ کر کیا گیا قتل
    مہاراشٹر کے امراوتی میں 22 جون کو ایک 50 سالہ اومیش کولہے نامی خص کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل میں امراوتی پولیس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور چلاتا تھا اس نے نوپور شرما کی حمایت کی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ قتل کے پیچھے یہی وجہ ہوسکتی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: