உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے سدھو اور چنی پر کی سخت تنقید، دیا یہ بڑا مشورہ

    Amarinder Singh Attack CM Charanjit Singh Channi: بین الاقوامی سرحدکے پاس ایک پاکستانی ڈرون دیکھے جانے اور بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے ذریعہ اسے مار گرائے جانے کے بعد پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور پردیش کانگریس کمیٹی کےصدر نوجوت سنگھ سدھو پرتنقیدکی۔

    • Share this:

      چندی گڑھ: بین الاقوامی سرحدکے پاس ایک پاکستانی ڈرون دیکھے جانے اور بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے ذریعہ اسے مار گرائے جانے کے بعد پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور پردیش کانگریس کمیٹی کےصدر نوجوت سنگھ سدھو پرتنقیدکی۔ امریندرسنگھ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اپنے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا کو ’سرگرم ہونے‘ کے لئے کہیں۔

      سابق وزیر اعلیٰ نے ڈرون کو مار گرائے جانے کی ایک خبر ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا،’پورے دن بھانگڑا کرنے کے بجائے، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو اپنے وزیر داخلہ کو سرگرم ہونے اور چیزوں کو مسترد کرنے سے بچنے کا مشورہ دینا چاہئے۔

      ڈرون سے متعلق بی ایس ایف نے بیان میں کیا کہا؟

      بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی شب تقریباً 11:10 بجے فیروز پور سیکٹر میں وان سرحد چوکی کے پاس چین کے ذریعہ تیار کردہ ایک ڈرون نظر آیا اور اسے مار گرایا گیا‘۔ اس نے کہا کہ کالے رنگ کی اڑنے والی چیز کو بین الاقوامی سرحد سے تقریباً 300 میٹر اور سرحد باڑ سے 150 میٹر کی دوری پر مار گرایا گیا۔

      عمران خان سے متعلق سدھو پر برسے امریندر سنگھ

      وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو اس ہفتے کی شروعات میں ایک پروگرام میں بھانگڑا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ستمبر میں بھی انہیں کپور تھلا میں ایک پروگرام میں پنجاب کا لوک رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریندر سنگھ نے اسی ٹوئٹ میں کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدر نوجوت سنگھ سدھو پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے چرنجیت سنگھ چنی سے کہا، ’اپنے پارٹی صدر سے بھی کہو، اگر وہ آپ کی بات سنتے ہیں، کہ وہ اپنے بڑے بھائی عمران خان سے ہمارے سرحدی ریاست پنجاب کو پریشان کرنے کی کوشش بند کرنے کو کہیں‘۔

      سابق کرکٹر اور پنجاب کانگریس کے چیف نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ ماہ سرحد پار کرتار پور صاحب گرودوارے کے سفر کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہا تھا۔ ان کے اس تبصرہ کی بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے مذمت کی تھی۔ امریندر سنگھ نے سدھو کے ساتھ اقتدار سے متعلق جدوجہد کے بعد ستمبر میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اپنی پارٹی بنائی اور اب 2022 کا پنجاب اسمبلی انتخابات بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: