نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز پنجاب حکومت کے سابق وزیر امریندر سنگھ راجا کو پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ پرتاپ سنگھ باجوا کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، بھارت بھوشن آشو کو پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کا کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، راجکمار چھبے وال کو قانون ساز پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔
چرنجیت سنگھ چنی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہے امریندر سنگھ راجا پارٹی کے تیز طرار نوجوان لیڈر مانے جاتے ہیں۔ وہ بھارتیہ یوا کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پرتاپ سنگھ باجوا پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کا قریبی لیڈر مانا جاتا ہے۔ کچھ ہفتے پہلے تک راجیہ سبھا رکن رہے پرتاپ سنگھ باجوا قادیان اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
SP MP شفیق الرحمن برق کا بڑا بیان، کہا- مسلمانوں کا کوکئی کام نہیں کر رہی ہے سماجوادی پارٹی
امریندر سنگھ برابر (راجا وارنگ) مسلسل تیسری بار الیکشن میں جیت حاصل کرکے پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔ دسمبر 2014 سے مئی 2018 تک برار نے بھارتیہ یوتھ کانگریس کی کمان بھی سنبھالی ہے۔ پنجاب کانگریس میں امریندر سنگھ برار کا شمار ایک نوجوان اور بے حد سرگرم لیڈر کے طور پر ہوتا ہے۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو عام آدمی پارٹی سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔