نئی دہلی: پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پنجال لوک کانگریس کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر مہر لگ گئی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ بی جے پی میں جائیں گے اور 19 ستمبر کو دہلی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ اس بات کی جانکاری پی ایل سی کے ترجمان پریتپال سنگھ بلیاوال نے دی ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ترجمان نے کہا کہ 19 ستمبر یعنی پیر کے روز پنجاب لوک کانگریس کا بی جے پی میں انضمام ہوگا۔
80 سال کے کیپٹن نے دیا تھا استعفیٰ80 سال کے کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ عہدے سے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد گزشتہ سال کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایل سی کے ترجمان پریتپال سنگھ بلیاوال نے بتایا کہ پی ایل سی میں شامل ہوئے سات سابق اراکین اسمبلی اور ایک سابق رکن پارلیمنٹ بھی پیر کے روز بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایل سی کے دیگر عہدیدار ایک ضلع صدر آئندہ ہفتے چنڈی گڑھ میں ایک الگ پروگرام میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے سے تھے ناراضبی جے پی کی پنجاب یونٹ کے لیڈر ہرجیت سنگھ گریوال نے جولائی میں کہا تھا کہ امریندر سنگھ نے لندن جانے سے پہلے بی جے پی میں اپنی پارٹی کے انضمام کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ گریوال نے اس وقت کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ لندن سے لوٹنے کے بعد انضمام کا اعلان کریں گے۔ دو بار وزیر اعلیٰ رہ چکے کیپٹن امریندر سنگھ سابقہ پٹیالی شاہی فیملی کی اولاد ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے بعد کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پی ایل سی کو ملی تھی زبردست شکستپی ایل سی نے بی جے پی اور سکھوید سنگھ ڈھینڈھسا کی قیادت والی شرومنی اکالی دل (متحدہ) کے ساتھ اتحاد کرکے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ اس کا ایک بھی امیدوار جیت حاصل نہیں کرپایا تھا اور خود امریندر سنگھ کو بھی اپنے گڑھ پٹیالہ شہر سیٹ پر شکست ملی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔