உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022:امرناتھ یاتریوں کے لئے تتکال رجسٹریشن کی کارروائی شروع،29جون کو پہلا گروپ ہوگا روانہ

    امرناتھ یاترا کے لئے تتکال رجسٹریشن آج سے شروع۔

    امرناتھ یاترا کے لئے تتکال رجسٹریشن آج سے شروع۔

    Amarnath Yatra 2022: ضلع انتظامیہ کے شیڈول کے مطابق ٹرین، ہوائی جہاز اور سڑک کے ذریعے جموں آنے والے مسافروں کو تتکال رجسٹریشن کے لیے پہلے سرسوتی دھام میں ٹوکن لینا ہوگا۔ تتکال رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

    • Share this:
      Amarnath Yatra 2022:ملک بھر سے بابا برفانی کے عقیدت مند جموں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ بیس کیمپ کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی بابا کے نعرے گونج رہے ہیں۔ اس درمیان، پیر سے تتکال رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے دن عقیدت مندوں کو ٹوکن دیے گئے۔ رجسٹریشن آج منگل سے شروع ہورہا ہے۔ بیس کیمپ کے ساتھ ساتھ ٹوکن کی تقسیم کی جگہ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شیو بھکتوں کو پیر کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سرسوتی دھام سے تتکال رجسٹریشن کے لیے ٹوکن جاری کیے گئے تھے۔

      مقررہ مراکز پر تتکال رجسٹریشن کیا جائے گا
      بروز منگل صبح 7 بجے سے ہی مقررہ مراکز پر تتکال رجسٹریشن شروع کیا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ پہلے بیچ میں ایسے مسافروں کو بھی شامل کیا جائے گا جنہوں نے مسافروں کی ایڈوانس رجسٹریشن کرائی ہے۔ پہلا دستہ، جو بدھ کی صبح جموں کے بیس کیمپ بھگوتی نگر سے بم بم بھولے کے نعروں کے ساتھ روانہ ہوگا، جمعرات کو پہلگام اور بالٹال کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقدس غار کی طرف روانہ ہوگا۔ اس بار 11 اگست تک چلنے والی ہے، امرناتھ یاترا 43 دنوں کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں وکشمیر: امر ناتھ یاترا کی تمام تیاریاں مکمل، پہلا کھیپ 29 جون کو جموں سے روانہ ہوگا

      یہ بھی پڑھیں:
      Amarnath Yatra 2022: سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی کشمیر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

      سرسوتی دھام میں ملے گا ٹوکن
      ضلع انتظامیہ کے شیڈول کے مطابق ٹرین، ہوائی جہاز اور سڑک کے ذریعے جموں آنے والے مسافروں کو تتکال رجسٹریشن کے لیے پہلے سرسوتی دھام میں ٹوکن لینا ہوگا۔ تتکال رجسٹریشن کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ مسافر راجیو گاندھی اسپتال کنجوانی کے ساتھ ساتھ سروال اور گاندھی نگر اسپتال میں طبی معائنہ کروا سکتا ہے۔ ٹوکن حاصل کرنے کے بعد، مسافر 220 روپے کی فیس ادا کر کے فوری طور پر وشنوی دھام، پنچایت بھون، مہاجن ہال، شالامار ریلوے اسٹیشن کے قریب رجسٹر کر سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: