உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra:جانیے کب کب قدرت کے قہر کا شکار ہوئے عقیدت مند، 53سال پہلے اس وجہ سے ہوئی تھی 100 کی موت

    Youtube Video

    Amarnath Yatra Cloud Burst: امرناتھ یاترا میں آنے والے عقیدت مندوں کو ہمیشہ قدرت کے قہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امرناتھ یاترا کے دوران ہر سال اوسطاً 100 کے قریب یاتری قدرتی حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ جانئے کب عقیدت مند قدرتی آفات کا شکار ہوئے۔

    • Share this:
      Amarnath Yatra Cloud Burst:امرناتھ میں بابا برفانی کے غار کے قریب بادل پھٹنے سے 3 خواتین سمیت 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہی نہیں، 35-40 عقیدت مند اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ یہ حادثہ جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ جس وقت بادل پھٹا اس وقت غار کے قریب 10 سے 15 ہزار عقیدت مند موجود تھے۔ ویسے امرناتھ یاترا میں آنے والے عقیدت مندوں کو ہمیشہ قدرت کے قہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امرناتھ یاترا کے دوران ہر سال اوسطاً 100 کے قریب یاتری قدرتی حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ جانئے کب عقیدت مند قدرتی آفات کا شکار ہوئے۔

      جولائی،1969
      1969 میں امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے سے تقریباً 100 یاتریوں کی موت ہو گئی تھی۔ امرناتھ یاترا کے زائرین کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا بڑا قدرتی حادثہ تھا۔ ویسے ان قدرتی حادثات کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے، جس کی وجہ سے امرناتھ جانے والے یاتری پچھلے کئی سالوں سے شکار ہو رہے ہیں۔

      16جولائی 2017
      امرناتھ میں بابا برفانی کے درشن کے لیے جانے والے عقیدت مندوں سے بھری بس جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے قریب گہری کھائی میں جا گری تھی۔ اس حادثے میں 17 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی، جب کہ 19 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

      12 جولائی،2018
      امرناتھ یاترا کے لیے جانے والے یاتریوں کی گاڑی جموں سری نگر قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 13 زائرین شدید زخمی ہو گئے۔ تمام مسافر بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بارش کے بھاری افان سے ندی میں بہہ گئی ارٹیگا، 9کی موت، پنجاب کے مہلوکین کا ایسے ہوا ریسکیو

      یہ بھی پڑھیں:
      Amarnath Yatra: ’امرناتھ یاترا بھائی چارےکی ایک عظیم مثال‘ لوگوں نے یوں کیااپنی یادکو تازہ

      26 جولائی 2019
      2019 میں، 1 سے 26 جولائی کے درمیان امرناتھ یاترا کے دوران تقریباً 30 یاتریوں کی موت ہو گئی۔ ان اموات کی وجہ شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے آغاز سے دو ماہ قبل تک عقیدت مندوں کو اس مشکل سفر کے بارے میں شعور بیدار نہ کرنا قرار دیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: