ہوم » نیوز » وطن نامہ

آکاش - شلوکا کیلئے امبانی کنبہ نے دی پارٹی ، ویڈیو میں دیکھیں کس کس نے کی شرکت

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے آکاش امبانی کی ہونے والی اہلیہ شلوکا مہتا کیلئے ممبئی میں ایک بڑی پارٹی کاا نعقاد کیا ۔

  • Share this:
آکاش - شلوکا کیلئے امبانی کنبہ نے دی پارٹی ، ویڈیو میں دیکھیں کس کس نے کی شرکت
آکاش امبانی اور شلوکا مہتا

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے آکاش امبانی کی ہونے والی اہلیہ شلوکا مہتا کیلئے ممبئی میں ایک بڑی پارٹی کاا نعقاد کیا ۔ اس پارٹی میں بالی ووڈ اداکاروں کےساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

اس پارٹی میں شاہ رخ خان ، ایشوریہ رائے بچن ، کٹرینہ کیف ، کرن جوہر اور کرن راو جیسے اسٹاروں نے اپنی موجود درج کرائی ۔ آکاش مکیش اور انیتا امبانی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ۔ ان کی ہونے والی اہلیہ شلوکا ہیرا کاروباری رسیل مہتا کی چھوٹی بیٹی ہیں۔

اس سے پہلے اتوار کو امبانی کنبہ نے ہونے والی بہو شلوکا کے ساتھ ممبئی کے سدھی ونایک مندر میں درشن کئے تھے ۔ آکاش اور شلوکا ایک دوسرے کو پہلے سے ہی جانتے ہیں ۔ دونوں نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں ایک ساتھ پڑھائی کی ہے۔

بتادیں کہ ہفتہ کو گوا میں ایک فیملی پروگرام میں امبانی اور مہتا خاندان نے ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی اور وہاں آکاش امبانی نے شلوکا کو پرپوز کیا ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں آکاش شلوک کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں جس میں شلوکا کی انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے۔

First published: Mar 26, 2018 11:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading