ہوم » نیوز » وطن نامہ

جھرنے پر منگیتر کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی 27 سالہ لڑکی ، پیش آگیا ایسا دردناک حادثہ ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

امریکہ کے ٹینیسی میں بالڈ ریور کے جھرنے پر گھومنے کے دوران جب لڑکی سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی تبھی وہ اس کا منگیتر جھرنے میں گرگئے ۔ حالانکہ لڑکی کے منگیتر کو آس پاس کے لوگوں نے بچا لیا ، لیکن لڑکی کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
جھرنے پر منگیتر کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی 27 سالہ لڑکی ، پیش آگیا ایسا دردناک حادثہ ، سبھی کے اڑ گئے ہوش
جھرنے پر منگیتر کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی 27 سالہ لڑکی ، پیش آگیا ایسا دردناک حادثہ ، سبھی کے اڑ گئے ہوش

آندھرا پردیش کی ایک لڑکی کی امریکہ میں ایک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ اس لڑکی کی عمر صرف 27 سال تھی ۔ لڑکی کی موت اس وقت ہوگئی جب وہ غلطی سے پھسل گئی اور ایک جھرنے میں جاگری ۔ یہ لڑکی جب سیلفی لے رہی تھی تو اسی وقت اپنے منگیتر کے ساتھ جھرنے میں گر گئی ۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کا نام پولاورپو کملا تھا ۔ وہ اور اس کا منگیتر امریکہ کے ٹینیسی میں بالڈ ریور کے جھرنے پر گھومنے کیلئے گئے ہوئے تھے ۔


یہاں گھومنے کے دوران ہی جب دونوں سیلفی لینے کی کوشش کررہے تھے ، تبھی یہ جوڑا جھرنے میں گرگیا ۔ حالانکہ لڑکی کے منگیتر کو آس پاس کے لوگوں نے بچا لیا ، لیکن کملا کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سیکورٹی اہلکاروں کو دی گئی ۔ دی نیوز منٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بعد میں اس کو ایک لکڑی کے نیچے پایا گیا اور کارڈیو پلمونری ریسکیوسائیٹیشن کی کارروائی کے ذریعہ اس کو بچانے کی کوشش کی گئی ۔ یہ کارروائی اس وقت تک چلتی رہی جب تک اس کے جاننے والے لوگ وہاں نہیں پہنچ گئے ۔


 اس کو سویٹ واٹر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ، جہاں پر اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔
اس کو سویٹ واٹر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ، جہاں پر اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔


اس کے جاننے والے لوگوں کے آجانے کے بعد اس کو سویٹ واٹر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ، جہاں پر اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔ کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والی کملا اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ گئی تھی اور اپنی گریجویشن کی ڈگری پوری کرنے کے بعد اوہایو میں کام کررہی تھی ۔ اس کی آخری رسوم ہندوستان میں ادا کئے جانے کی امید ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2020 10:06 PM IST