ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی بات چیت میں اٹھا ہندوستان ۔ چین سرحدی تنازع کا معاملہ

وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے وزیر اعظم مودی کو جی ۔7 گروپ کی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 03, 2020 12:39 AM IST
  • Share this:
وزیر اعظم مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی بات چیت میں اٹھا ہندوستان ۔ چین سرحدی تنازع کا معاملہ
ہندوستان کی امریکہ کو سخت وارننگ، ہماری مذہبی آزادی پر تبصرہ کرنےکا کوئی حق نہیں۔ فائل فوٹو

وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Amercian President Donald Trump) کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور اس دوران امریکی صدر نے وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) کو جی ۔7 گروپ کی اگلی میٹنگ میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جی ۔ 7 کی صدارت امریکہ کو ملنے کا ذکر کرتے ہوئے گروپ میں توسیع کرنے کی امید ظاہر کی ، جس سے کہ اس میں ہندوستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم مودی کو امریکہ میں ہونے والی جی ۔7 گروپ کی آئندہ میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی ۔


اس ٹیلی فونک بات چیت میں وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ نے دونوں ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال ، ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں سدھار کی ضرورت جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔


وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کی تخلیقی اور دور اندیش سوچ کی ستائش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ گروپ کی توسیع کووڈ کے بعد کی دنیا کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کامیابی کے لئے کام کرنے میں خوشی محسوس ہوگی ۔


وزیراعظم مودی نے امریکہ میں جاری تحریک پر فکر ظاہر کی اور صورتحال کا جلد حل نکلنے کی نیک خواہشات دیں ۔ دونوں لیڈروں نے کورونا وبا سے پیدا صورتحال ، ہند ۔ چین سرحد پر صورتحال اور عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او میں اصلاح کی ضرورت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ فروری کے دورہ ہند کا ذکر کیا ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دورہ کئی معاملوں میں تاریخی اور یادگار رہے گا ۔ اس سے دو فریقی تعلقات میں نئے سنگ میل قائم ہوں گے ۔

2019 میں بھی وزیر اعظم نے کی تھی اس میٹنگ میں شرکت

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سے پہلے بھی 2019 میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر جی 7 اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں ۔ 2019 میں یہ اجلاس فرانس میں ہوا تھا ، جہاں وزیر اعظم مودی خصوصی مہمان کے طور پر اس میٹنگ میں شریک ہوئے تھے ۔ آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان جی ۷ گروپ کا رکن ملک نہیں ہے ۔ جی 7 برطانیہ ، کناڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ اور با اثر ممالک کا گروپ ہے ۔

News18 Poll : چین کے بارے میں کیا ہیں آپ کے نظریات ؟


 
First published: Jun 02, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading