ہوم » نیوز » عالمی منظر

India-China Rift: چین کی حماقت ناکام، ہندوستانی فوج نے پینگونگ کے متنازعہ علاقے پر قبضہ کیا

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ لداخ کے چسل میں چین اور ہندوستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر لیول کی بات چیت کا دوسرا فیز جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے پینگونگ کی جھڑپ والی جگہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اس علاقے میں چینی جارحیت کے جواب میں فوج نے دفعاعی کارروائی کی۔

  • Share this:
India-China Rift: چین کی حماقت ناکام، ہندوستانی فوج نے پینگونگ کے متنازعہ علاقے پر قبضہ کیا
چین کی حماقت ناکام، فوج نے پینگونگ کے متنازعہ علاقے میں قبضہ کیا

نئی دہلی  لداخ: جموں وکشمیر کے لداخ میں 29 اور 30 کی نصف شب کو ہندوستانی فوج نے چین کی سازش کو ناکام کردیا۔ ہندوستانی فوج نے پینگونگ جھیل کے جنوبی حصے میں موجود ایک اہم چوٹی پر قبضہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، اس متنازعہ چوٹی پر اب ہندوستانی فوج کا تسلط ہوگیا ہے۔


این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں فوج کے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چسل میں چین اور ہندوستان کے درمیان بریگیڈ کمانڈر لیول کی بات چیت کا دوسرا فیز جاری ہے۔ دوسری جانب، ہندوستانی فوج نے پینگونگ میں جھڑپ والی متنازعہ جگہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ اس علاقے میں چینی جارحیت کے جواب میں فوج نے دفاعی کارروائی کی ہے۔



رپورٹ کے مطابق، پینگونگ تسو جھیل کے جنوبی حصے میں واقع ایک چوٹی پر چین قبضہ کرنا چاہتا ہے، کیونکہ یہ اسٹریٹجک  لحاظ سے کافی اہم مانی جاتی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب چینی فوجیوں نے اس پر قبضے کی سازش کی، لیکن ہندوستانی فوج نے حال ہی میں تعینات اسپیشل آپریشن بٹالین نے نہ صرف انہیں بھگا دیا، بلکہ یہ پوری چوٹی اپنے قبضے میں لے لی۔ پی ایل اے کی اس حماقت سے واضح ہے کہ چین اپنے مفروضے کے تحت ایل اے سی سے متعلق جمود کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 01, 2020 01:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading