نئی دہلی : نیشنل پاپولیشن رجسٹر(NPR ) اور مردم شماری (Census) کے پہلے مرحلے کو مرکزی حکومت نے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کوروناوائرس کی وباء نے نمٹنے کے لیے آج سے ملک بھر میں 21دن تک کے لیے لاگ ڈاؤن نافذ کردیاگیاہے۔ اسی لیے نیشنل پوپالیشن رجسٹر کو اپ ڈیڈ کرنے کے مرحلے کو آئندہ احکامات جاری ہونے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔یادرہے کہ مردم شماری اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کو اپ ڈیڈ کرنے کا عمل 1اپریل سے شروع ہونے والاتھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 21 دن بندلاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد عہدیداروں نے این پی آر اور مردم شماری کو ملتوی کرنے کی جانکاری دی ہے۔اس سے قبل یہ دونوں کام یکم اپریل سے 30 ستمبر کے درمیان ہونے تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے این پی آر اور مردم شماری کا کام آئندہ احکامات تک ملنے تک روک دیا گیا ہے۔
یادرہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی واپسی سمیت این پی آر اور این آرسی پر عمل واری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے۔ دہلی کے شاہین باغ میں بھی خواتین کا دھرنا اسے مطالبہ پر جاری تھا۔ تاہم حکومت نے کورونا وائرس کی وباء سے پیدا شدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے این پی آر اور مردم شماری کے کاموں کوں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔