Jharkhand:سیاسی بحران کے درمیان سورین کل پیر کو حاصل کریں گے اعتماد کا ووٹ،آج بی جے پی لیجسلیچرپارٹی کی ہوگی میٹنگ
Jharkhand:سیاسی بحران کے درمیان سورین کل پیر کو حاصل کریں گے اعتماد کا ووٹ،آج بی جے پی لیجسلیچرپارٹی کی ہوگی میٹنگ
بتادیں کہ منافع بخش عہدے کے معاملے میں سورین کو اسمبلی سے نااہل ٹھہرانے کی بی جے پی کی درخواست کے بعد، الیکشن کمیشن (ای سی) نے 25 اگست کو گورنر رمیش بیس کو اپنا فیصلہ بھیجا تھاریاست میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
رانچی: جھارکھنڈ کےو زیراعلیٰ کے رکن اسمبلی طور پر بنے رہنے کو لے کر جاری رسہ کشی کے درمیان ہیمنت سورین کل پیر کو اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے تجویز رکھیں گے۔ ایک عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔ اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو بھیجے گئے مکتوب کے مطابق، وزیراعلیٰ نے اکثریت ثابت کرنے کے لئے اعتماد کا ووٹ لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
آج بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایوان میں اپنی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اتوار کو مقننہ پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے کہا کہ "جھارکھنڈ میں غیر یقینی کی صورتحال بنی ہوئی ہے، ہمارے وفد نے جمعرات کو گورنر سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے ہمیں ایک دو دن میں صورتحال صاف کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔" اس لئے ہم اسمبلی میں اپنی بات رکھیں گے اور اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔
25 اگست کو ہی ای سی نے بھیجا تھا اپنا فیصلہ بتادیں کہ منافع بخش عہدے کے معاملے میں سورین کو اسمبلی سے نااہل ٹھہرانے کی بی جے پی کی درخواست کے بعد، الیکشن کمیشن (ای سی) نے 25 اگست کو گورنر رمیش بیس کو اپنا فیصلہ بھیجا تھاریاست میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اگرچہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی سرکاری طور پر نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ کو بطور ایم ایل اے نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔