Uttar Pradesh: الیکشن کے درمیان اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو پاسپورٹ معاملے میں سماعت، گواہوں سے ہوئی پوچھ تاچھ
سماج وادی پارٹی(Samajwadi Party) کے موجودہ لوک سبھا ایم پی اعظم خان(Azam Khan)، ان کی اہلیہ اور ایس پی ایم ایل اے ڈاکٹر تنظیم فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف جاری تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا۔ لیکن صرف ایک گواہ موجود تھا جس پر وکیل دفاع نے جرح کی۔
سماج وادی پارٹی(Samajwadi Party) کے موجودہ لوک سبھا ایم پی اعظم خان(Azam Khan)، ان کی اہلیہ اور ایس پی ایم ایل اے ڈاکٹر تنظیم فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف جاری تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا۔ لیکن صرف ایک گواہ موجود تھا جس پر وکیل دفاع نے جرح کی۔
رامپور:اترپردیش اسمبلی الیکشن(Uttar Pradesh Assembly Election 2022)کے درمیان، سماج وادی پارٹی(Samajwadi Party) کے موجودہ لوک سبھا ایم پی اعظم خان(Azam Khan)، ان کی اہلیہ اور ایس پی ایم ایل اے ڈاکٹر تنظیم فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف جاری تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کو جرح کے لیے طلب کیا گیا۔ لیکن صرف ایک گواہ موجود تھا جس پر وکیل دفاع نے جرح کی۔ ساتھ ہی غیر حاضر رہنے والے دو گواہوں کو آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران شکایت کنندہ بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عدالت میں موجود تھے۔
رامپور کے ایم پی ایم ایل اے اسپیشل مجسٹریٹ کورٹ میں لوک سبھا ایم پی اعظم خان، ایس پی ایم ایل اے ڈاکٹر تنظیم فاطمہ اور عبداللہ اعظم خان کے خلاف برتھ سرٹیفکیٹ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ گواہ، بلدیہ رجسٹرار کو جرح کے لیے طلب کیا گیا لیکن میونسپل رجسٹرار نہیں آئے، اس لیے عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے اگلی تاریخ 28 فروری مقرر کر دی ہے۔ اسی دوران، عبداللہ اعظم خان اور ایس بی آئی کے برانچ منیجر کو اعظم خان کے خلاف جاری دو پین کارڈ کیس میں آنا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ جس کے بعد عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے 5 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اب ان دونوں گواہوں کو سمن جاری کر کے جرح کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
برتھ سرٹیفکیٹ اور دو پین کارڈ کیس میں نہیں آئے گواہ اس کے ساتھ ہی، دو پاسپورٹ کیس کے گواہ ایف آئی آر لکھنے والے اکھلیش کمار، جو اس وقت کے پولیس اسٹیشن سول لائن میں تعینات تھے، سے دفاع نے پوچھ گچھ کی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 25 فروری کو ہوگی جس میں اگلے گواہ کو طلب کیا گیا ہے۔ اعظم خان کے وکیل ایڈووکیٹ زبیر خان نے بتایا کہ عدالت نے 3 کیسز کی سماعت کی جس میں دو برتھ سرٹیفکیٹ اور دو پین کارڈ معاملے میں گواہ نہیں آئے جب کہ دو پاسپورٹ کیسز میں گواہ کانسٹیبل اکھلیش کمار سے جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت کی اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔