آج امت شاہ اورراجناتھ سنبھالیں گے اپنے اپنے دفتر، لے سکتے ہیں بڑا فیصلہ

پانچ سال تک وزیرداخلہ رہے راجناتھ سنگھ اب وزیردفاع کا عہدہ سنبھالیں گے، پہلے آج وہ نیشنل وارمیموریل جائیں گے، پھراپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Jun 01, 2019 08:14 AM IST | Updated on: Jun 01, 2019 08:27 AM IST
آج امت شاہ اورراجناتھ سنبھالیں گے اپنے اپنے دفتر، لے سکتے ہیں بڑا فیصلہ

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ پہلی بار مرکزی وزیر کا عہدہ سنبھالنے جارہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی زبردست جیت اورپھروزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کابینی رفقا کے حلف لینے اورقلمدان تقسیم کئے جانے کے بعد اب نئے وزرا نے اپنے کام کاج سنبھالنے شروع کردیئے ہیں۔ جمعہ کوجہاں کئی وزرا نے اپنے دفتروں کوسنبھال لیا وہیں کچھ وزرا آج ہفتہ کو اپنی ذمہ داری سنبھالنے جارہے ہیں۔

ہفتہ کو اپنی وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے والے وزرا میں وزیرداخلہ امت شاہ اوروزیردفاع راجناتھ سنگھ اہم ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں ہی آج صبح رسمی طورپراپنا چارج سنبھالنےکے ساتھ ہی اہم فیصلے لے سکتے ہیں۔ یہ دونوں وزرا مودی سرکارکے اہم وزیرہوں گے۔

Loading...

پہلے شہیدوں کو یاد کریں گے راجناتھ

وزیردفاع کے طورپراپنا چارج سنبھالنےسے قبل راجناتھ سنگھ پہلے شہیدوں کو یاد کریں گے۔ وزرات پہنچنے سے قبل راجناتھ سنگھ نیشنل وارمیموریل پرجائیں گے اوریہاں پرکچھ دیررہنےکے بعد وہ سیدھے وزارت پہنچ کررسمی طورپراپنے کام کاج شروع کریں گے۔ غورطلب ہے کہ اس سے پہلے راجناتھ سنگھ 2014 سے اب تک وزیرداخلہ کے عہدے پرپانچ سال تک برقرار رہے تھے۔

پہلی بارمرکزی وزیربنے امت شاہ

بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ پہلی بارمرکزی وزیرکاعہدہ سنبھالنے جارہے ہیں۔ اس سے قبل امت شاہ گجرات میں بھی وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ امت شاہ فی الحال بی جے پی کے صدرعہدے پربھی فائزہیں، لیکن پارٹی کے ضوابط کے مطابق وہ جلد ہی اب اس عہدے کو خالی کردیں گے۔ بی جے پی کے 'چانکیہ' کے طورپرجانے جانے والے امت شاہ کو ایک مضبوط وزیرداخلہ کے طورپردیکھا جارہا ہے کیونکہ وہ ملک کے کونے کونےکی زمینی حقیقت سے واقف ہیں اورلوگوں سے ان کا رابطہ بھی بہترین  رہا ہے۔

Loading...