ایکسکلوزیو انٹرویو : کیا مدھیہ پردیش کے بعد مہاراشٹر میں بدلے گی حکومت ؟ امت شاہ نے دیا یہ بڑا جواب
مہاراشٹر میں اتحادی حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں امت شاہ نے کہا کہ دیکھئے وہاں تین پارٹیوں کی حکومت ہے ، جب تک ان تین پارٹیوں کا آپس میں اعتماد قائم ہے ، تب تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔
مہاراشٹر میں اتحادی حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں امت شاہ نے کہا کہ دیکھئے وہاں تین پارٹیوں کی حکومت ہے ، جب تک ان تین پارٹیوں کا آپس میں اعتماد قائم ہے ، تب تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔
ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو نیوز 18 نیٹ ورک گروپ کو انٹرویو دیا ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ کورونا وائرس سے لڑائی میں ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ مرکزی حکومت سبھی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس معاملہ میں اچھا کام کررہی ہے ۔ نیٹ ورک 18 گروپ کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو دئے ایکسکلوزیو انٹرویو میں انہوں نے نریندر مودی حکومت کی حصولیابیاں شمار کرائیں ۔ امت شاہ نے انٹرویو میں مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت گرانے اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت بننے کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔
ایکسکلوزیو انٹرویو میں راہل جوشی نے امت شاہ سے پوچھا کہ جب ملک بھر کی نظر کورونا وائرس پر تھی اور آپ بھی وزارت داخلہ میں اہم ذمہ داری سنبھال رہے تھے ، اس کے درمیان میں بھی آپ مدھیہ پردیش میں حکومت بنانے سے نہیں چوکے ۔ اس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا ہے ۔ یہ کانگریس کا اندرونی معاملہ تھا ۔ مدھیہ پردیش کی حکومت بچانے کی ذمہ داری میری کیسے ہوسکتی ہے ۔ یہ ذمہ داری راہل اور سونیا گاندھی کی تھی ۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی سے اتنے بڑے بڑے لیڈران استعفی دے کر نکل گئے ، اتنا بڑا گروپ نکل گیا اور کسی نے پارٹی تبدیل نہیں کروایا ، سب نے استعفی دیا ، اس کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے ۔
مہاراشٹر میں اتحادی حکومت سے متعلق سوال کے جواب میں امت شاہ نے کہا کہ دیکھئے وہاں تین پارٹیوں کی حکومت ہے ، جب تک ان تین پارٹیوں کا آپس میں اعتماد قائم ہے ، تب تک کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔ اگر ان پارٹیوں کو آپس میں بھروسہ نہ رہے تو الگ بات ہے ۔ ہاں ، اگر ان میں سے کچھ لوگ بھروسہ ٹوٹنے پر باہر نکلیں گے تو اس پر حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ۔
مائیگرینٹ ورکروس کے سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر پہنچے اور کئی کوارنٹائن پورا کرکے اپنے کنبہ کے ساتھ رہنے لگے ہیں ۔ ریاستوں نے رکشے گھماکر لوگوں کو بیدار کیا اور لوگ دھیرے دھیرے ہماری بات سمجھ گئے ۔ مائیگرینٹ ورکرس کیلئے ہم نے کئی بندوبست کئے ، لیکن جنہیں خامیاں نکالنی ہیں تو نکالیں گے ہی ۔ راہل گاندھی جی ایک ایسی اسکیم لے کر گھوم رہے ہیں ، جس میں وہ سبھی کے اکاونٹ میں پیسہ ڈالنے کی بات کرتے ہیں ۔ حالانکہ عوام نے اس کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے ۔ مودی حکومت نے کسانوں ، سن رسیدہ افراد اور بیواووں کے اکاونٹ میں ڈی بی ٹی کے تحت براہ راست پیسے بھیجے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔