உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر مارے گئے دہشت گرد، ہر چیلنج سے جیتی جنگ: امت شاہ

    PM Modi کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر مارے گئے دہشت گرد، ہر چیلنج سے جیتی جنگ: امت شاہ

    PM Modi کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر مارے گئے دہشت گرد، ہر چیلنج سے جیتی جنگ: امت شاہ

    Amit Shah in HTLS: سی این این-نیوز 18 کی شراکت میں ہوئے ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے ہفتہ کو ایک پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی(Narendra Modi)  کی قیادت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کووڈ-19 وبا، دہشت گردی، نکسل واد اور جموں وکشمیر جیسے مختلف موضوعات پر مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے پہلے ہندوستان میں پالیسی پیرالسس کی صورتحال تھی۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کووڈ وبا کے وقت بھی ایسے فیصلے لئے گئے، جن س ہندوستان کی معیشت اس وقت دیگر کسی بھی ملک کی معیشت سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کے عوام نے ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ جنگ جیتی ہے۔

      امت شاہ نے کہا- اب کشمیر میں امن قائم ہے

      CNN-News18 کی شراکت میں ہوئے ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان میں گھس کر دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ اس سے دنیا حیران رہ گئی تھی۔ چاہے کشمیر کا مسئلہ ہو، جس میں آرٹیکل 370 بھی شامل ہے، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست 2019 کو یہ آرٹیکل ہٹایا۔ اب کشمیر میں امن ہے۔ وہاں ترقی ہو رہی ہے۔ نارتھ ایسٹ کے ریاستوں میں بھی سرکار نے انتہا پسندی پر لگام لگائی ہے۔ ساتھ ہی دیگر موضوعات کو سلجھا کر وہاں ترقی کو آگے بڑھایا۔

      امت شاہ نے کہا، ’وزیر اعظم مودی نے پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر نظام کو سدھارنے کا کام کیا ہے۔ میں ان کے کافی قریب رہا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ سبھی مسائل کو انہوں نے کافی اچھے سے حل کیا ہے۔ وزیرا عظم مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کو ترقی سے جوڑنے کا کام کیا گیا ہے‘۔

      کورونا وبا سے پوری دنیا میں آئی تبدیلی

      وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وبا پوری دنیا میں بہت ساری تبدیلیاں لے کر آئی ہے۔ ہندوستان کے نظریے سے دیکھیں گے تو بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ہمارے لئے بدقسمتی کا موضوع رہا کہ کورونا کے سات سال پہلے ہی ملک کو مستحکم حکم مل گئی تھی۔ اس سے پہلے ملک میں ایسا کابینہ تھا، جو وزیر اعظم کو وزیر اعظم نہیں مانتا تھا۔ ہر وزیر اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتا تھا۔ ملک میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا تھا، ملک کی بدنامی ہوئی تھی، لیکن ہندوستان کو 2014 میں مستحکم حکومت ملی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Pakistan: سری لنکائی شہری کا پیٹ پیٹ کر قتل، لاش کو کیا گیا آگ کے حوالے، عمران خان نے کیا برہمی کا اظہار


      پوری دنیا میں ہورہی ہے ہندوستان کی تعریف

      انہوں نے کہا، ’ہماری حکومت کے آنے کے بعد لوگوں کے بینک اکاونٹ کھلے۔ لوگوں کے گھر بنائے گئے۔ ٹوائلیٹ بنائے گئے۔ 60 کروڑ لوگوں کے بیمہ کے لئے کام کیا گیا ہے۔ صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ کسانوں کی بیمہ اسکیم لائی گئی ہے۔ 130 کروڑ لوگوں کے لئے مفت ویکسین کی مہم چلائی گئی ہے۔ پوری دنیا میں ہماری ویکسین ڈرائیو کی تعریف ہو رہی ہے‘۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: