உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان میں گہلوت حکومت پر برسے Amit Shah، بولے- یہ لا اینڈ آرڈر نہیں ‘لو اور آرڈر کرو‘ سرکار

    راجستھان میں گہلوت حکومت پر برسے امت شاہ، بولے- یہ لا اینڈ آرڈ نہیں ‘لو اور آرڈر کرو‘ سرکار

    راجستھان میں گہلوت حکومت پر برسے امت شاہ، بولے- یہ لا اینڈ آرڈ نہیں ‘لو اور آرڈر کرو‘ سرکار

    Amit Shah in Rajasthan: امت شاہ نے کہا، اندرا گاندھی (Indira Gandhi) نے 70 کی دہائی میں غریبی ہٹاو کا نعرہ دیا تھا۔ جب 2014 میں مودی آئے تب بھی غریبوں کے پاس گھر نہیں تھا، بجلی نہیں تھی، کروڑوں ماتاوں- بہنوں کے پاس گیس کنکشن نہیں تھا، غریبوں کے پاس بیت الخلا کا انتظام نہیں تھا۔ کانگریس کے لیڈر سن لیں، ’آپ نے غریبی ہٹانے کی جگہ، غریب ہٹاو کا کام کیا تھا‘۔

    • Share this:
      جے پور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے اتوار کو راجستھان کی راجدھانی جے پور میں عوامی قرارداد کانفرنس کو خطاب کیا۔ پروگرام میں امت شاہ نے کہا، راجستھان (Amit Shah in Rajasthan) کی سر زمین کی میٹی میں ہی کچھ ایسا ہے کہ یہاں جو پیدا ہوتا ہے وہ ملک کی آن بان شان کے لئے جینا اور مرنا دونوں جانتا ہے۔ آپ سبھی کا جوش، امنگ اور جوش دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا ہے کہ سال 2023 میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ راجستھان میں بی جے پی حکومت بنے گی۔

      امت شاہ نے کہا- مودی نے غریبی ہٹانے کا کام کیا

      امت شاہ نے کہا، اندرا گاندھی (Indira Gandhi) نے 70 کی دہائی میں غریبی ہٹاو کا نعرہ دیا تھا۔ جب 2014 میں مودی آئے تب بھی غریبوں کے پاس گھر نہیں تھا، بجلی نہیں تھی، کروڑوں ماتاوں- بہنوں کے پاس گیس کنکشن نہیں تھا، غریبوں کے پاس بیت الخلا کا انتظام نہیں تھا۔ کانگریس کے لیڈر سن لیں، ’آپ نے غریبی ہٹانے کی جگہ، غریب ہٹاو کا کام کیا تھا‘۔ غریبی ہٹانے کا کام 2014 کے بعد مکمل اکثریت کی مودی حکومت کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے کیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کانگریس کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ Mamata Banerjee، شیو سینا لیڈر سنجے راوت کا دعویٰ


      راجستھان میں لا اینڈ آرڈر کی تعریف ہی بدل گئی

      راجستھان میں لا اینڈ آرڈر کی تعریف ہی بدل گئی ہے۔ لا اینڈ آرڈر کا مطلب ہوتا ہے- ’قانون اور انتظام۔ گہلوت حکومت کے لا اینڈ آرڈر کا مطلب ‘لو آرڈر کرو‘۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کی گہلوت حکومت پوری بدعنوان حکومت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ پلوامہ اور اری میں حملوں کے بعد سرحد پار حملے کرنے کا ’سخت فیصلہ‘ لینے کے بعد مودی حکومت نے دکھایا کہ کوئی بھی ہندوستان کی سرحدوں اور جوانوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: