نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے قومی صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) پر الیکشن کو موضوع سے بھٹکانے کا الزام لگایا ہے۔ Network18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں اس سوال پر کہ اکھلیش یادو برہمن ووٹ بینک کو اپنے ساتھ لانا چاہتے ہیں۔ اسے کیسے دیکھتے ہیں؟ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ یہ موضوع سے بھٹکانا ہے۔ یہ ذات پات کی بات کرنا، موضوع سے بھٹکانا ہی تو ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم غریب اور شہری رائے دہندگان کی بات کرتے ہیں، بی جے پی نے ذات کی بات نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اس ایکسکلوزیو انٹرویو آپ آج شام نیوز 18 نیٹ ورک کے سبھی چینلوں پر دیکھ سکتے ہیں۔
وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈر اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کے یوپی میں اثر کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اسدالدین اویسی پورے ملک میں دورہ کرتے ہیں اور بیشتر مسلمانوں کو خطاب کرتے ہیں۔ ہر بار الیکشن میں AIMIM کو ووٹ بھی ملتا ہے۔ ایسے میں کسی ایک حادثہ کو لا اینڈ آرڈر سے نہیں جوڑنا چاہئے اور یہ لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ تب ہوتا، جب ہم کارروائی نہیں کرتے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دو گھنٹے میں دونوں ملزمین کو پکڑ کر ہم نے قانون کا حوالہ کردیا۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم نے اسدالدین اویسی کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا۔ سیکورٹی ہر ایک شخص کو ملنا چاہئے اور مسلمانوں میں اسدالدین اویسی کی مقبولیت تو ہے ہی۔
امت شاہ نے کیا یوپی میں مکمل اکثریت کا دعویٰواضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ عوام پھر سے یوگی آدتیہ ناتھ کو آشیرواد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 2017 کے الیکشن میں ہمیں الیکشن سے قبل سروے میں 230 کے آس پاس سیٹیں دی جارہی تھیں، لیکن بی جے پی نے 300 کا اعدادوشمار پار کرلیا، اس لئے ہمیں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔