உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت شاہ نے کہا- CAA پر پیچھے ہٹنے کا سوال نہیں، وزیر داخلہ نے یوپی پرکئے متعدد دعوے، دیکھیں ایکسکلوزیو بات چیت

    Amit Shah on CAA and UP elections: ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات، پولرائزیشن کی سیاست، حجاب تنازعہ، سی اے اے کا موضوع، کورونا کا بحران، دہشت گردی، یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کو لے کر تعطل جیسے کئی ایسے موضوع ہیں، جن پر اس وقت پورے ملک میں بحث چل رہی ہے۔ دوسری طرف یوپی میں انتخابی تشہیر اب آخری دور میں پہنچ چکا ہے۔ الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور بھی عروج پر ہے۔ ان تمام موضوعات پر نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ایکسکلوزیو بات کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات، پولرائزیشن کی سیاست، حجاب تنازعہ، سی اے اے کا موضوع، کورونا کا بحران، دہشت گردی، یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کو لے کر تعطل جیسے کئی ایسے موضوع ہیں، جن پر اس وقت پورے ملک میں بحث چل رہی ہے۔ دوسری طرف یوپی میں انتخابی تشہیر اب آخری دور میں پہنچ چکا ہے۔ الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور بھی عروج پر ہے۔ ان تمام موضوعات پر نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ایکسکلوزیو بات کی… اور ان سے سوال کیا کہ مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کب نافذ کرے گی؟ اس سوال پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کورونا سے پوری طرح سے نجات ملنے کے بعد ہی سی اے اے پر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی اے اے کو ہر حال میں نافذ کریں گے۔ اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔ وزیر داخلہ کے ساتھ اس خاص انٹرویو کو آپ News18 چینل پر تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) آنے کے بعد ملک میں کورونا کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ اس لئے فی الحال کورونا سے نمٹنا اولین ترجیح ہے۔ اب کورونا کا خطرہ کم ہو رہا ہے۔ جیسے ہی کورونا سے نجات ملے گی ہم جلدی ہی اس پر فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سی اے اے پر کسی بھی حال میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

      یوپی میں مکمل اکثریت سے جیتیں گے

      وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت مکمل اکثریت سے اقتدار میں آئے گی۔ عوام اس بار پھر سے آشیرواد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی ہم 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گی۔ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ بار یعنی 2017 کے الیکشن میں ہمیں الیکشن سے پہلے سروے میں 230 کے آس پاس سیٹیں دی جارہی تھیں، لیکن ہم نے 300 کا اعدادوشمار پار کرلیا۔ اس لئے اس میں کوئی خدشہ نہیں کہ ہم اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: