உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amit Shah Interview: مسلمانوں کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتی بی جے پی؟ امت شاہ نے News 18 سے بات چیت میں بتائی وجہ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے Network18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خصوصی بات چیت میں اترپردیش کے انتخاب میں بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیئے جانے کو لے کر اٹھ رہے سوال کا جواب دیا۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے Network18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خصوصی بات چیت میں اترپردیش کے انتخاب میں بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیئے جانے کو لے کر اٹھ رہے سوال کا جواب دیا۔

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے Network18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خصوصی بات چیت میں اترپردیش کے انتخاب میں بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیئے جانے کو لے کر اٹھ رہے سوال کا جواب دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش کے انتخاب میں بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیئے جانے کو لے کر اٹھ رہے سوال کا جواب دیا۔ یوپی الیکشن میں ہندو مسلم موضوع، ووٹوں کا پولرائزیشن، 80 بنام 20 جیسے تمام باتوں کو لے کر انہوں نے پارٹی کا موقف واضح کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے Network18 کے ایم ڈی اور گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کے ساتھ خصوصی بات چیت میں یوپی الیکشن سے جڑے کئی سوالوں کے بیباکی سے جواب دیئے۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی اس بار 300 سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کرکے پھر سے حکومت بنائے گی۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کے دوران سبھی مذاہب اور ذات پات کے لئے ترقی کے منصوبوں پر کام ہوا۔ انہوں نے مرکز اور ریاست کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین سبھی طبقات کے لئے کام کیا۔ وزیر داخلہ نے یوپی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار دیگر ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کے اچھی کارکردگی کی وجہ بتائی۔ آپ کو بتادیں کہ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں بھی اسمبلی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ امت شاہ کے ساتھ یہ پورا انٹرویو آپ آج شام 8 بجے نیوز 18 نیٹ ورک کے سبھی چینلوں پر دیکھ سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یوپی الیکشن سے جڑے اہم سوالوں پر کیا جواب دیا، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

      یوگی جی نے 80-20 کا ذکر کیا، کیا ہندو بنام مسلم ہے؟

      میں نہیں مانتا کہ ہندو-مسلم کی تقسیم ہے۔ پولرائزیشن ضرور ہو رہا ہے۔ غریب، کسان بھی پولرائز ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں کسانوں کو کسان کلیان ندھی کا پیسہ مل رہا ہے۔

      ہندو مسلمان پولرائزیشن نہیں دیکھ رہے ہیں؟

      ووٹ بینک کے حساب سے ہم لوگوں کو نہیں دیکھتے ہیں، جن کا بیشتر، ان کے ساتھ حکومت، وزیر اعظم کے ہرمنصوبہ کا لوگوں کو فائدہ ملے، بی جے پی حکومتیں اس جذبے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ 2 کروڑ 62 لاکھ گھروں میں بیت الخلا نہیں تھا، ہماری حکومت نے یہ سہولت دی۔ یوپی میں بی جے پی کی حکومت نے ایک کروڑ 41 لاکھ گھروں میں بجلی پہنچائی، دو کروڑ 68 لاکھ ایل ای ڈی بلب بانٹے گئے، 15 کروڑ غریبوں کو دو سال سے مفت راشن، 42 لاکھ لوگوں کی رہائش گاہ (آواس) دینے کا کام ہوا۔ 2024 تک ہر آدمی کو گھر دینے کا ہدف ہماری حکومت نے طے کیا ہے۔

      امت شاہ نے کیا یوپی میں مکمل اکثریت کا دعویٰ
      واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ عوام پھر سے یوگی آدتیہ ناتھ کو آشیرواد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 2017 کے الیکشن میں ہمیں الیکشن سے قبل سروے میں 230 کے آس پاس سیٹیں دی جارہی تھیں، لیکن بی جے پی نے 300 کا اعدادوشمار پار کرلیا، اس لئے ہمیں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: