உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amit Shah:امیت شاہ کی دہلی پولیس کو ہدایت’6سال سے زائد کی سزا پانے والے مجرموں کی فورنسک جانچ ضروری‘

    امیت شاہ نے کی دہلی پولیس ہیڈکوارٹر میں اہم میٹنگ۔

    امیت شاہ نے کی دہلی پولیس ہیڈکوارٹر میں اہم میٹنگ۔

    Amit Shah Delhi Police Meeting: دہلی پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں امیت شاہ نے کہا کہ این سی آر اور پڑوسی ریاستوں راجستھان، اتر پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں کام کرنے والے کثیر ریاستی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Amit Shah Delhi Police Meeting:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے منگل کو قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف ایشوز پر سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ امیت شاہ نے میٹنگ میں دلی پولیس کو ہدایت دی کہ کنوکشن ریٹ بڑھانے کے لئے دلی میں 6 سال سے زیادہ کی سزا والے سبھی مجرموں کی فورنسک جانچ لازمی کی جائے۔ وزیرداخلہ کی ہدایت کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر دہلی پولیس نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔

      وزیر داخلہ نے کہا کہ سنگین نوعیت کے شناخت شدہ جرائم میں پولیس کی قانونی جانچ کے بعد ہی چارج شیٹ داخل کی جانی چاہئے۔ جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں نگرانی پولیس کا کلیدی جزو ہے۔ اسی لیے دہلی میں سول انتظامیہ اور پولیس نے کیمرے لگائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عوامی مقامات جیسے ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ان کو کنٹرول پینل کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Supreme Court: سپریم کورٹ نے تعداد ازدواج اور حلالہ کے خلاف درخواستوں پر مانگا جواب

      یہ بھی پڑھیں:
      Bangalore Eidgah Maidan Case: بنگلورو میں عیدگاہ میدان میں نہیں ہوگا گنیش اتسو

      G20 چوٹی کانفرنس کو لے کر ہوئی بات چیت
      دہلی پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں امیت شاہ نے کہا کہ این سی آر اور پڑوسی ریاستوں راجستھان، اتر پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں کام کرنے والے کثیر ریاستی جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان میں ہونے والے G-20 سربراہی اجلاس میں سیکورٹی سسٹم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ وزارت داخلہ کی ایک ٹیم ان چند ممالک کا دورہ کرے جہاں G-20 سربراہی اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا تاکہ سیکورٹی کے پہلوؤں کا مطالعہ کیا جا سکے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: