وزیرداخلہ بنتے ہی امت شاہ نےکی جموں وکشمیر کے گورنر سے ملاقات، قیاس آرائیاں تیز

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ نے جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک سے ریاست کی سیکورٹی حالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

Jun 02, 2019 09:12 AM IST | Updated on: Jun 02, 2019 09:32 AM IST
وزیرداخلہ بنتے ہی امت شاہ نےکی جموں وکشمیر کے گورنر سے ملاقات، قیاس آرائیاں تیز

امت شاہ نے جموں وکشمیر کےگورنر سے ملاقات کی۔

نئے وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنےکے بعد امت شاہ نے سب سے پہلے جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک سے ملاقات کرکےاپوزیشن میں کھلبلی مچا دی ہے۔ امت شاہ کے اس طرح جموں وکشمیرکے گورنرسے ملاقات کے بعد کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ امت شاہ نے ریاست کی سیکورٹی حالات کے بارے میں ان سےملاقات کی ہے۔

حالانکہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کولے کربھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے ہفتہ کومرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امت شاہ نے گورنرسے ریاست کی سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا۔ 15 منٹ چلی اس میٹنگ میں وزیرداخلہ کوامرناتھ یاترا کولےکرکی جارہی تیاریوں کے بارے میں واقف کرایا گیا۔

Loading...

یکم جولائی سے شروع ہوگی امرناتھ یاترا

امرناتھ یاترا 46 دنوں کی ہوگی۔ یکم جولائی سےشروع ہوکر15 اگست کوختم ہوگی۔ اسی کے ساتھ گورنرستیہ پال ملک نے وزیرداخلہ کووادی کی لا اینڈ آرڈراوربارڈرپرہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی۔ میٹنگ سے نکلنےکے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نےکہا 'میں نے وزیرداخلہ کے ساتھ سیکورٹی معاملوں اورترقی کے مدعوں پرچرچا کی'۔

اسمبلی انتخابات پرتبادلہ خیال سے کیا انکار

گورنرنے اسمبلی انتخابات سے متعلق کسی بھی طرح کا تبادلہ خیال کرنے سےانکارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ اس لئےاس پرکوئی چرچا نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سال کےآخرتک جموں وکشمیرمیں الیکشن ہونےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کووزیرداخلہ امت شاہ نےاپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چارج سنبھالنےکے بعد امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا 'ہندوستان کے وزیرداخلہ کےطورپرعہدہ سنبھالا۔ مجھ  پراعتماد ظاہرکرنے کےلئے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ملک کی سیکورٹی حالات اورملک کے باشندوں کی فلاح مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مودی جی کی قیادت میں اس کومکمل کرنےکی ہرممکن کوشش کروں گا۔

Loading...