ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسان آندولن: امت شاہ کی اعلی سطحی اجلاس، اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشتعل کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ہوم سکریٹری، دہلی پولیس کے کمشنر، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

  • Share this:
کسان آندولن: امت شاہ کی اعلی سطحی اجلاس، اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم
امت شاہ نے اعلی سطحی اجلاس میں دہلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشتعل کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ہوم سکریٹری، دہلی پولیس کے کمشنر، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔


عہدیداروں نے دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے۔ کچھ متاثرہ علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کچھ کو دوسری جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔



پولیس کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کو نظرانداز کرتے ہوئے مشتعل کسانوں نے دارالحکومت میں لال قلعہ اور آئی ٹی او کے پاس آنے کے بعد پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد کچھ علاقوں میں صورتحال کچھ وقت کے لئے بے قابو ہوگئی۔

وہیں دوسری جانب زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف آج کسانوں کے ذریعہ نکالی جارہی ٹریکٹر ریلی (Kisaan Tractor Rally) کے دوران کئی مقامات پر کسانوں کے مشتعل ہونے کی مشترکہ کسان مورچہ نے مذمت کی ہے۔ گزشتہ تقریباً 2 ماہ سے چل رہے کسان آندولن کے تحت ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران آج آئی ٹی او، لال قلعہ، نانگلوئی، سنگھو، ٹکری بارڈر اور دیگر مقامات پر آج کسانوں کے ذریعہ ہنگامہ آرائی مچانے کے بعد کسان مورچہ نے باضابطہ بیان جاری کیا۔

ایسے کاموں میں ملوث افراد سے خود کو الگ کرتے ہیں: مورچہ

مشترکہ کسان مورچہ (Sanyukta kisan Morcha) کی طرف سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ آج کے کسان یوم جمہوریہ پریڈ میں زبردست شراکت کے لئے ہم کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن ہم ان ناپسندیدہ اور ناقابل قبول واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں، جو آج سانحہ پیش آیا اور ایسے کاموں میں ملوث ہونے والے لوگوں سے خود کو الگ کرتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 09:43 PM IST